بچوں کو اکثر حرکت میں رہنے یا ورزش کی ضرورت کیوں ہوتی ہے
اس بات کی تجویز کی جاتی ہے کہ 5-12 سال کی عمر کے بچوں اور 13-17 سال عمر کے نوجوان افراد روزانہ 60 منٹ کی جسمانی سرگرمی یا ورزش انجام دیں۔ اسے مزید آسان بنانے کیلئے ہم اس کو ہر روز، 15 منٹ اور دن میں 4 مرتبہ، انجام دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
جسمانی سرگرمی یا ورزش کوئی بھی ایسی چیز ہے جو آپ کے جسم کو حرکت میں لاتی ہے، جو آپ کو تیزی سے سانس لینے پر مجبور کرتی ہے اور آپ کے حرکت قلب کی شرح بڑھاتی ہے۔ جسمانی سرگرمی یا ورزش بچوں کو خوش اور صحت مند رکھتی ہے، اور ان کے لیے تاحیات صحت مند عادات کو فروغ دینے میں مددگار ہوتی ہے۔
روزانہ ورزش یا جسمانی سرگرمی کے بہت سے فوائد ہوتے ہیں، بشمول:
- مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے
- زیادہ توانائی
- صحت بگڑنے، امراض اور غیر صحت مند وزن بڑھنے کے خطرات کم ہوتے ہیں
- بلڈ پریشر، کولسیٹرول اور بلڈ شوگر کی سطحیں اچھی و مناسب رہتی ہیں
- دوستوں اور فیملی کے ساتھ لطف آتا ہے
- سماج مخالف روّیے کم ہوتے ہیں
- باہمی تعاون کرنے اور مل کر کام کرنے کی صلاحیتیں بڑھتی ہیں
- عزت-نفس اور خود اعتمادی بہتر ہوتی ہے
- اضطراب اور تناؤ (اسٹریس) میں کمی ہوتی ہے
- مرکوزیت کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے
- افزائش اور نشوونما صحت مند ہوتی ہے
- عضلات اور ہڈیاں مضبوط ہوتے ہیں
- تندرستی، باہمی ربط اور نقل و حرکت بہتر ہوتی ہیں
15 منٹ، روزانہ 4 مرتبہ
ہم روزانہ چار مرتبہ 15 منٹ کیلئے جسمانی سرگرمی - ورزش کی تاکید کرتے ہیں۔
ان میں درج ذیل سرگرمیاں شامل ہو سکتی ہیں:
- اپنے اسکول تک یا قریبی مقامی علاقہ میں چہل قدمی کرنا یا سائیکل چلانا
- کتے یا پالتو جانور کو ٹہلانا
- دوستوں کے ساتھ پارک جانا
- فٹبال کھیلنا
- اسکیٹ بورڈنگ کرنا
- عقبی صحن میں کھیلنا
- ٹینس کھیلنا
- تیراکی یا سوئمنگ کرنا
- رقص یا ڈانس کرنا
- دوڑنا یا جاگنگ کرنا
- باسکٹ بال کھیلنا
- چڑھائی چڑھنا
- یوگا ورزش کرنا
- بوجھ اٹھانا
- نیٹ بال کھیلنا
Reviewed 07 December 2022