کیسے اور کہاں داخلہ لیا جائے (How and when to enrol) - اردو (Urdu)

اپنی لوکل کاؤنسل یا کنڈرگارٹن سے داخلے کے طریقے کے متعلق بات کریں۔ آپ 663 338 1800 پر تین سالہ بچوں کی کنڈرگارٹن انکوائری لائن پر کال یا 3YO.kindergarten@education.vic.gov.au پر ای میل بھی کر سکتے ہیں۔ اپنی زبان میں مدد یا انٹرپریٹر لینے کے لیے پہلے 450 131 پر کال کریں۔

چھوٹے بچوں کا کنڈرگارٹن

ریفیوجی (پناہ گزین) یا اسائلم سیکر (پناہ کے درخواست گزار) پس منظر رکھنے والے بچے اضافی مدد لے سکتے ہیں اور Early Start Kindergarten (چھوٹے بچوں کے کنڈرگارٹن) کے ذریعے انہیں ترجیحی بنیادوں پر کنڈرگارٹن مل سکتا ہے۔ اپنے بچے کو داخل کرواتے ہوئے آپ اپنی مقامی سروس سے Early Start Kindergarten کے متعلق پوچھ سکتے ہیں یا مزید معلومات کے لیے Early Start Kindergarten دیکھیں۔

بچے کو کب داخل کروایا جائے

وکٹوریہ میں بچوں کو 3 سال کا ہونے پر کنڈر پروگرام میں داخل کیا جا سکتا ہے۔ آغاز کی عمر کے کیلکولیٹر میں اپنے بچے کی تاریخ پیدائش لکھ کر پتہ کریں کہ وہ کب تین سالہ اور چار سالہ بچوں کا کنڈر شروع کر سکتا ہے۔

اگر آپ کے بچے کی سالگرہ 1 جنوری اور 30 اپریل کےدرمیان آتی ہے تو آپ کو پتہ کرنا پڑے گا کہ وہ کس سال شروع کرے گا اور اسی کے مطابق آپ اسے کنڈر بھیجنے کے سال طے کریں گے۔ آپ چن سکتے ہیں کہ آیا آپ کا بچہ پانچ سال یا چھ سال کا ہونے کے سال میں سکول شروع کرے گا۔

کنڈر پروگرام تلاش کریں

منظور شدہ کنڈر پروگرام پیش کرنے والی سروسز تلاش کرنے کے لیے فائنڈ اے کنڈر پروگرام ویب سائیٹ (Find A Kinder Program – Department of Education and Training, Victoria (educationapps.vic.gov.au)) دیکھیں۔ آپ کی لوکل کاؤنسل اور کنڈرگارٹن سروسز بھی کنڈرگارٹن میں داخلے کے سلسلے میں مدد کر سکتی ہیں۔

کنڈر ٹک تلاش کریں

کنڈر ٹک وکٹورین گھرانوں کو اپنے بچوں کے لیے منظور شدہ کنڈر پروگرام تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اپنی مقامی کنڈرگارٹن سروس میں، سروس یا سنٹر کی عمارت یا احاطے میں، اس کی ویب سائیٹ پر یا اس کے معلوماتی مواد پر کنڈر ٹک والا لوگو تلاش کریں۔

Updated