چھوٹے بچوں کا کنڈرگارٹن (Early Start Kindergarten) - اردو (Urdu)

p> اگر آپ ریفیوجی (پناہ گزین) یا اسائلم سیکر (پناہ کے درخواست گزار) پس منظر رکھتے ہیں تو ممکن ہے آپ چھوٹے بچوں کے کنڈرگارٹن (Early Start Kindergarten (ESK)) کے لیے اہل ہوں۔ ESK یہ یقینی بنانے میں مدد دے سکتا ہے کہ آپ کو اپنے بچے کے لیے ہر ہفتہ مفت کنڈر پروگرام کے زیادہ سے زیادہ گھنٹے ملیں۔

2023 میں تین سالہ بچوں کے کنڈر پروگرام فی ہفتہ 5 سے 15 گھنٹوں کے لیے ہیں اور چار سالہ بچوں کے کنڈر پروگرام فی ہفتہ 15 گھنٹوں کے لیے ہیں۔ ESK کے ذریعے داخلہ لینے سے یہ یقینی ہوتا ہے کہ تین سالہ بچوں کے کنڈر پروگرام میں بھی اور چار سالہ بچوں کے کنڈر پروگرام میں بھی پورے 15 گھنٹے ملیں۔ یہ ان بچوں کے لیے دستیاب ہے جو:

  • پناہ گزین یا اسائلم سیکر پس منظر سے ہیں
  • خود کو ایبوریجنل اور/یا ٹورس سٹریٹ آئی لینڈر قرار دیتے ہیں
  • جن کے گھرانے کا چائلڈ پروٹیکشن سے واسطہ رہ چکا ہے

وکٹوریہ میں کسی بھی جگہ رہتے ہوں، انہيں اس پروگرام کی فراہمی کے عرصے میں ہر ہفتے مفت کنڈر کے 15 گھنٹے مل سکتے ہیں۔ بچوں کو اس وقت ملنے والے پروگرام اور گھنٹوں میں تبدیلی نہیں آئے گی۔

درخواست دینے کا طریقہ:

ESK ان تمام کنڈر پروگرامز میں دستیاب ہے جو کوالیفائڈ استاد فراہم کرتے ہیں۔ آپ اپنے قریبی کنڈر سے رابطہ کر کے اور Early Start Kindergarten گرانٹ کے استعمال کی درخواست کر کے اپنے بچے کو داخل کروا سکتے ہیں۔ کنڈر سروسز آپ کو آپ کی زبان میں مدد دینے کے لیے مفت ترجمے کا انتظام کر سکتی ہیں۔

آپ مدد کے لیے 663 338 1800 پر ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کی تین سالہ بچوں کی کنڈرگارٹن انکوائری لائن پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں یا اپنی لوکل کاؤنسل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی زبان میں مدد لینے کے لیے 450 131 پر نیشنل ٹرانسلیٹنگ اینڈ انٹرپریٹنگ سروس کو کال کر کے اپنی زبان کا انٹرپریٹر مانگ سکتے ہیں اور اس سے کہ سکتے ہیں کہ وہ آپ کے لیے لوکل کاؤنسل یا ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے نمبر پر فون کرے، اور انٹرپریٹر فون کال میں موجود رہ کر گفتگو کا ترجمہ کرے گا۔

کب درخواست دی جائے:

جس سال بچوں کو کنڈر شروع کرنے کے لیے داخلہ ملے، اگر وہ اس سال میں 30 اپریل سے پہلے تین سال کے ہو رہے ہوں تو وہ ESK کے لیے اہل ہوتے ہیں۔ دیکھیں ‘کب داخلہ لیا جائے

آپ چن سکتے ہیں کہ آیا آپ کا بچہ پانچ سال یا چھ سال کا ہونے کے سال میں سکول شروع کرے گا۔ پھر وہ اس سال میں ESK حاصل کر سکتا ہے جس سال وہ تین یا چار سال کا ہو رہا ہو۔

اگر آپ کو یہ حساب لگانے کے لیے مدد کی ضرورت ہے کہ آپ کا بچہ کب ESK کے لیے اہل ہے تو آپ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، اپنی لوکل کاؤنسل، میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ نرس یا اپنے علاقے میں کنڈر سے یا اپنے علاقے میں مندرجہ ذیل تنظیموں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • تین سالہ بچوں کے کنڈرگارٹن کی انکوائری لائن 663 338 1800
  • Brotherhood of St Laurence 03 9483 1183
  • Foundation House 03 9389 8900
  • VICSEG New Futures 03 9383 2533

Updated