مدد حاصل کرنے اور اسلاموفوبیا کی رپورٹنگ کے لیے گائیڈ – اردو (Urdu)

اس گائیڈ کا منشاء تمام وکٹورین باشندوں کو اسلاموفوبیا کی رپورٹ کرنے اور قدم اٹھانے میں مدد دینا ہے۔ یہ وکٹوریہ کے قانون کے تحت آپ کے حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے اور ان عملی اقدامات کی وضاحت کرتی ہے جو آپ اسلاموفوبیا کا نشانہ بننے یا ایسا واقعہ دیکھنے کی صورت میں کر سکتے ہیں۔

مدد حاصل کرنے اور اسلاموفوبیا کی رپورٹنگ کے لیے گائیڈ – اردو
PDF 495.99 KB
(opens in a new window)

تمام وکٹورین باشندوں کو اپنی پہچان پر فخر ہونا چاہیے اور انہیں امتیازی سلوک اور نفرت سے آزاد زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہے۔ وکٹوریہ میں آپ کو امتیازی سلوک اور نفرت کی زبان (جسے بدنام کرنا بھی کہا جاتا ہے) سے بچانے کے لیے قوانین موجود ہیں۔

اگر آپ اسلاموفوبیا کا نشانہ بنے ہیں یا آپ نے کسی کو نشانہ بنتے دیکھا ہے تو ایسی خدمات موجود ہیں جو آپ کو معلومات دے سکتی ہیں کہ کیا کرنا چاہیے، واقعے کی رپورٹ کرنے کے کونسے مواقع موجود ہیں اور مدد کیسے حاصل کی جائے۔

اسلاموفوبیا کئی صورتوں میں ظاہر ہو سکتا ہے جن میں یہ شامل ہیں:

  • اس وجہ سے توہین آمیز باتیں یا گالیاں کہ آپ مسلمان ہیں (یا آپ کو مسلمان سمجھا جا رہا ہے)
  • مذہب کی وجہ سے کام پر غیر منصفانہ سلوک
  • خدمات حاصل کرنے کے سلسلے میں امتیازی سلوک
  • آن لائن بُلنگ (بدمعاشی یا دھونس)
  • جسمانی حملہ جیسے کہ لوگ آپ کا حجاب یا مذہبی پہناوا کھینچ لیں۔

مدد حاصل کرنا

ہم اسلاموفوبیا کہاں رپورٹ کر سکتے ہیں؟

اسلاموفوبیا کی رپورٹنگ

اگر آپ رپورٹ کریں تو آپ سے واقعے کے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے، اس لیے مندرجہ ذیل باتیں نوٹ کریں:

  • تاریخ اور وقت
  • مقام (اگر آپ پبلک ٹرانسپورٹ میں ہیں تو بس نمبر یا ٹرین کا کیریج نمبر نوٹ کرنا چاہیے)
  • کیا ہوا
  • قصوروار شخص کی شکل و حلیہ
  • تصاویر یا وڈیوز، اگر دستیاب ہوں۔

اگر آپ کے پاس اوپر دی گئی تمام معلومات نہیں ہیں تو آپ پھر بھی واقعے کی رپورٹ کر کے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ کسی کمیونٹی تنظیم، VEOHRC یا وکٹوریہ پولیس کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی رپورٹ پر ہونے والے کام سے خوش نہیں ہیں تو آپ ایجنسی کے آن لائن شکایتی فارموں کے ذریعے شکایت کر سکتے ہیں۔

Updated