ایکٹیو بائی سٹینڈر کا کیا مطلب ہے؟
بائی سٹینڈر وہ شخص ہوتا ہے جو زبانی بدسلوکی، امتیازی سلوک، بُلنگ (بدمعاشی یا دھونس)، تشدد، ہراسمنٹ (آزار دہی) یا کسی اور قسم کے اسلاموفوبیا یا نسل پرستی کا اظہار دیکھے لیکن وہ خود کوئی کردار ادا نہ کرے۔
ایک ایکٹیو بائی سٹینڈر وہ شخص ہوتا ہے جو مداخلت کرے اور ایکشن لے۔ ایکٹیو بائی سٹینڈرز اسلاموفوبیا اور دوسری سب قسموں کے امتیازی سلوک، نفرت، تعصب اور نسل پرستی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اگر آپ اسلاموفوبیا کا واقعہ دیکھیں تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟
نسل پرستی کے خلاف آواز اٹھانا ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ جب آپ اسلاموفوبیا دیکھیں تو خاموش رہنے کا مطلب ہے کہ نسل پرستی کو چیلنج نہیں کیا جاتا اور بدلاؤ نہیں آئے گا۔ مدد کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ ایکٹیو بائی سٹینڈر بنیں یعنی مداخلت کریں۔
اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھانے کے کئی طریقے ہیں۔ آپ کا جوابی اظہار اس پر منحصر ہوگا کہ کیا ہوا ہے، آپ کتنا محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور واقعے کے دوران آپ کہاں ہیں۔
ایک ایکٹیو بائی سٹینڈر کے طور پر ذہن میں رکھنے کی اہم ترین باتیں یہ ہیں کہ متاثرہ لوگوں کو مدد پیش کی جائے اور آپ خود بھی محفوظ محسوس کر رہے ہوں۔
ہم ایکٹیو بائی سٹینڈرز کیسے بن سکتے ہیں؟
اگر میں آن لائن اسلاموفوبیا دیکھوں تو میں کیا کر سکتا/سکتی ہوں؟
آن لائن ماحول جیسے سوشل میڈیا اسلاموفوبیا کے اظہار کی عام جگہیں ہیں۔ آن لائن اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے آپ کئی مختلف کام کر سکتے ہیں۔ ان میں یہ شامل ہیں:
- زیادہ تر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب 'رپورٹ' فنکشن استعمال کر کے اسلاموفوبیا کے واقعے کی رپورٹ کی جا سکتی ہے
- اسلاموفوبیا سپورٹ سروس، اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا یا Action Against Islamophobia کو رپورٹ کی جا سکتی ہے اور واقعے کے سکرین شاٹس بھی دیے جا سکتے ہیں
- آن لائن بدسلوکی کی رپورٹ eSafety Commissioner کو کی جا سکتی ہے.
اگر آپ اپنا تجربہ شیئر کریں تو وکٹوریہ میں اسلاموفوبیا کی شرح پر نظر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
Updated

