Victoria government logo

Victoria 2026 Commonwealth Games - (Urdu) اردو

Victoria 2026

بے مثال گیمز، بے مثال مقام پر

Victoria 2026کی تیاری کے اتنے بہت سے کاموں کے سلسلے میں ہم وکٹوریا کے لوگوں سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ اپنی گیمز کی خوشی کیسے منانا چاہتے ہیں۔ آپ چاہیں تو تماشائی بن سکتے ہیں، چاہیں تو رضاکار بن سکتے ہیں، اور بطور کاروبار یا کلچرل پروگرام بھی شریک ہو سکتے ہیں یعنی Victoria 2026 میں شرکت کے مواقع کی کوئی کمی نہیں ہے۔

س بار Commonwealth Games وکٹوریا میں ہوں گی اور ہم بے مثال گیمز کے لیے وکٹوریا کے ریجنوں میں کھلاڑیوں اور سیّاحوں کے خیرمقدم کے لیے بیتاب ہیں۔

Victoria 2026 کا انعقاد 17 سے 29 مارچ 2026 تک بیلیراٹ، بینڈیگو، جیلونگ اور ﹺگپسلینڈ کے چار ریجنل شہروں میں ہو گا اور اس طرح پورے وکٹوریا کے لوگوں کے لیے ایک ملٹی سٹی ماڈل پیش کیا جائے گا۔

Victoria 2026 سے سامنے آئے گا کہ ہماری سٹیٹ کے لوگوں میں کیا خوبیاں ہیں۔ یہ گیمز ان سب چیزوں کی تشہیر کریں گی جو وکٹوریا دنیا کے لیے پیش کرتا ہے – بہترین کھانے اور وائن، اعلی' فنون و تہذیب اور دم بخود کر دینے والے فطری مناظر۔

یہ گیمز وکٹوریا کے لوگوں کے لیے ایک پائيدار ورثہ بھی چھوڑیں گی جو کھیلوں کے مقابلوں کے بعد بھی جاری رہے گا۔ اسی طرح کمیونٹی ہاؤسنگ اور کم خرچ رہائش میں اور عالمی سطح کے کھیلوں کے مقامات میں سرمایہ کاری بھی جاری رہے گی تاکہ وکٹوریا کے کھلاڑیوں کی اگلی نسل میں جذبہ جگایا جائے۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

عمومی سوالات

  • آپ گیمز کے متعلق اطلاعات لینے کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں جیسے رضاکارانہ کام کے مواقع، ٹکٹیں اور مختلف کلچرل پروگرام۔

  • Commonwealth Games کی تاریخ میں پہلی بار، Victoria 2026 ایک نیا ملٹی سٹی ماڈل متعارف کروائیں گی اور عالمی کھیلوں کو چار ریجنل شہروں میں لایا جائے گا: جیلونگ، بینڈیگو، بیلیراٹ اور ﹺگپسلینڈ۔

  • گیمز کے متعلق سب تازہ ترین خبریں حاصل کر کے آگاہ رہیں۔

  • Victoria 2026 کا ٹائم ٹیبل ابھی شائع نہیں ہوا۔ تازہ ترین معلومات سے آگاہ رہنے کے لیے سائن اپ کریں۔

  • بیلیراٹ، بینڈیگو، جیلونگ اور ﹺگپسلینڈ ان گیمز کے چار میزبان شہر ہوں گے۔ ان چار شہروں سے باہر ہم دوسرے ریجنل ٹاؤنز کو شامل کرنے کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔

  • کاروبار اور کمیونٹی تنظیمیں – اظہار دلچسپی کا فارم بھریں۔ بہت سے لوگ گیمز میں دلچسپی رکھتے ہیں لہذا ہو سکتا ہے کہ ٹیم کو آپ کے سوال کا جواب دینے میں 15 دفتری دنوں تک کا وقت لگ جائے۔

  • Victoria 2026 کی تاریخیں 17 سے 29 مارچ 2026 ہیں۔ ہم اس سلسلے میں دوسرے بڑے پروگراموں کے ساتھ کام کرنا جاری رکھیں گے کہ Commonwealth Games کی وجہ سے ان کی 2026 کے لیے منصوبہ بندی پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں۔

  • ہماری ٹیم ایسا پلان بنانے کے لیے بڑی محنت کر رہی ہے کہ سکولوں اور سکول کمیونٹیوں کو Victoria 2026 میں شریک کیا جائے۔ ہمارے سوشل میڈیا چینلز کو فالو کریں اور ہماری ویب سائيٹ دیکھتے رہیں تاکہ نئی اطلاعات آنے پر آپ کو علم ہوتا رہے۔

ملازمتیں

  • دلچسپی لینے کے لیے شکریہ۔ اب گیمز کی تیاری شروع ہونے کے ساتھ، ملازمتوں کے مواقع نکلنے پر ان کی تشہیر کی جاتی رہے گی۔ ملازمتوں کے اشتہارات سے آگاہ رہنے کے لیے سائن اپ کریں۔

رضاکارانہ کام

  • بڑی خوشی کی بات ہے! گیمز اور رضاکارانہ کام کی دستیابی کے متعلق اطلاعات کے لیے سائن اپ کریں۔

ٹکٹیں

میڈیا

  • ہمیں بتانے کے لیے شکریہ۔ commonwealthgames@sport.vic.gov.au پر ہماری ٹیم سے رابطہ کریں جو آپ کے سوال کے سلسلے میں آپ کی مدد کرے گی۔ براہ مہربانی اپنا نام، ادارے کا نام، میڈیم (ٹی وی، ریڈیو، پوڈکاسٹ، وڈیو، آن لائن وغیرہ) اور ہم سے جواب لینے کے لیے آخری تاریخ بھی لکھیں۔

کھیل

  • سپورٹس پیج پر دیکھیں کہ گیمز میں کونسے کھیل شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بھی کچھ کھیل پروگرام میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

  • اب جبکہ گیمز کا اعلان ہو چکا ہے، ہم اضافی گیمز کو پروگرام میں شامل کرنے کے مواقع پر غور کر رہے ہیں۔ ہم اس سال آگے چل کر کھیلوں کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔

کوئینز بیٹن ریلے

  • کوئینز بیٹن ریلے سے مراد Commonwealth Games کی ایک روایت ہے جو تمام کامن ویلتھ ممالک کی کمیونٹیوں کی قدر ظاہر کرتی ہے اور انہیں آپس میں جوڑتی ہے اور یہ Commonwealth Games کے افتتاح تک کاؤنٹ ڈاؤن کا طریقہ ہے۔ یہ دنیا بھر کا شاندار سفر ہے جس میں بیٹن افریقہ، دی امیریکاز، دی کیریبیئن، یورپ، ایشیا اور ایشیانا کا سفر کرتے ہوئے کامن ویلتھ کے سبھی 72 ممالک اور علاقوں میں جاتی ہے۔ بیٹن کے اندر کامن ویلتھ اور اس کے کھلاڑیوں کے نام ملکہ معظّمہ کا پیغام ہوتا ہے۔

Reviewed 10 November 2022

Was this page helpful?