بہت سے ٹیلنٹ ایک VCE (Many Talents One VCE) - اردو (Urdu)

VCE میں تبدیلی آ رہی ہے۔

نئے مواقع (آپشنز) دستیاب ہیں۔ آپ کی جو بھی قابلیت ہے، اب آپ ایک VCE کے تحت آگے بڑھ سکتے ہیں۔

نیا VCE ووکیشنل میجر VCE کے اندر ایک 2 سالہ پروگرام ہے۔ طلباء علم، اعتماد اور ہنر حاصل کرتے ہیں جو ان کے کام اور زندگی میں کام آتے ہيں۔

اس کا مطلب ہے کہ VCE مختلف طلباء کو یکساں طور پرتسلیم کرے گا۔

نیا وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ (VPC) ایک لچکدار فاؤنڈیشن سیکنڈری کورس ہے جو گیارھویں اور بارھویں جماعت کے ایسے طلباء کی ایک چھوٹی تعداد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو متعدد وجوہات کی بناء پر VCE یا VCE ووکیشنل میجر کرنے کے قابل یا تیار نہیں ہیں۔

اب آپ کو تعلیم کے مزید مواقع دستیاب ہیں جن میں اعلیٰ معیار کا نصاب اور کام کی جگہ کے بہتر تجربات تک رسائی شامل ہے – جو آپ کو مزید تعلیم، TAFE میں تربیت یا کام کے لیے تیار کرتے ہیں۔

Updated