Two young people smiling at the camera. Only one half of each person displays so the image merges them into the shape of one person. One is outside amongst trees, the other in a technical workshop.

سینئر سیکنڈری میں کیا تبدیلی آرہی ہے (What’s changing in senior secondary) - اردو (Urdu)

سینئر سرٹیفکیٹ کے لیے آپ کی آپشنز تبدیل ہو رہی ہیں۔ معلوم کریں کہ آپ کے لیے اس کا کیا مطلب ہے۔

وکٹورین سینئر سیکنڈری تعلیم بدل رہی ہے

آپ کے لیے وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن (VCE) حاصل کرنے کا ایک نیا طریقہ آگیا ہے۔

VCE میں اب ووکیشنل میجر شامل ہے، ایک نیا دو سالہ پروگرام جو VCE کے اندررہ کرکیا جا سکتا ہے۔

نیا وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ ان لوگوں کے لیے بھی دستیاب ہے جنہیں اپنی تعلیم میں لچک کی ضرورت ہے۔

یہ نئی آپشنز وکٹورین سرٹیفکیٹ آف اپلائیڈ لرننگ (VCAL) کو بہتر نصاب کے ساتھ بدل دیتی ہیں، جس سے آپ کو مزید تعلیم، TAFE میں تربیت یا کام کے لیے تیاری میں مدد ملتی ہے۔

VCE ووکیشنل میجر

VCE ووکیشنل میجر VCE کے اندر ایک 2 سالہ اپلائیڈ لرننگ پروگرام ہے۔ آپ اپنے اندر کام اور زندگی کے لیے علم، اعتماد اور ہنر پیدا کریں گے۔ یہ آپ کو کام اور مزید تعلیم و تربیت کے لیے تیار کرے گا۔

جب آپ سیکنڈری اسکول سے فارغ التحصیل ہوں گے تو آپ وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن کے ساتھ گریجویٹ ہوں گے جس پر 'ووکیشنل میجر' کے اضافی الفاظ لکھے ہوں گے۔

اگر آپ حقیقی دنیا کے ماحول میں سیکھنے اور عملی زندگی کی مہارتوں کو عملی جامہ پہنانے کو ترجیح دیتے ہیں اور اسکول ختم کرتے وقت آپ کو ATAR کی ضرورت نہ ہو تو VCE ووکیشنل میجر ایک بہترین انتخاب ہے۔

VCE ووکیشنل میجر کے لیے آپ کو جنرل اچیومنٹ ٹیسٹ (GAT) کے علاوہ امتحانات دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

VCE ووکیشنل میجر کے بارے میں مزید پڑھیں۔

وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ

وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ ایک لچکدار پروگرام ہے۔ یہ تعلیمی سال 11 اور 12 کے طلباء کی ایک چھوٹی تعداد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کہ متعدد وجوہات کی بناء پر VCE یا VCE ووکیشنل میجر کرنے کے قابل یا تیار نہیں ہیں۔

یہ آپ کو VCE سمیت کام اور مزید تعلیم و تربیت کے لیے تیار کرے گا۔

آپ کا اسکول یہ فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے کہ آیا وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ آپ کے لیے صحیح ہے۔

وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ کے بارے میں مزید پڑھیں۔

VCAL کو کیوں تبدیل کیا گیا ہے 

یہ تبدیلیاں سینئر سیکنڈری اسکولنگ میں ووکیشنل و اپلائیڈ لرننگ پاتھ ویز پر جائزے (پانچواں جائزہ) کا نتیجہ ہیں۔ جائزے میں پایا گیا کہ ہمیں اسکولوں میں پیشہ ورانہ تعلیم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اب آپ کو اعلیٰ معیارکی، متعلقہ پیشہ ورانہ تعلیم اور اپلائیڈ لرننگ کےمواقع تک زیادہ رسائی حاصل ہوگی۔ آپ نئے VCE کے تحت اپنی بہت سی صلاحیتوں کو نئے طریقوں سے استعمال کر سکیں گے۔

زیادہ تر طلباء جو 2022 میں VCAL کر رہے تھے VCAL ختم کر چکے ہیں یا نئی آپشنز میں سے کسی ایک میں منتقل ہو گئے ہیں۔ 2023 میں طلباء کی ایک کم تعداد انٹرمیڈیٹ VCAL کرے گی۔

اپنے پاتھ وے کا انتخاب کرنا

آپ کے اسکول کورس کے مشاورتی سیشنوں کے ذریعے آپ کو پاتھ وے آپشنز کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

اپنے اسکول سے بات کر کے چیک کریں کہ وہ کیا پیشکش کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، شاید آپ پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کی کوالیفیکیشن کو اپنے پاتھ وے میں شامل کر سکتے ہوں۔

ان اور دیگرسینئر سیکنڈری ووکیشنل تعلیمی اصلاحات اور اختیارات کے بارے میں مزید پڑھیں۔

Updated