JavaScript is required
Two young people smiling at the camera. Only one half of each person displays so the image merges them into the shape of one person. One is in a physics lab, the other in a woodworking workshop.

VCE اور VCE ووکیشنل میجر (VCE and VCE Vocational Major) - اردو (Urdu)

VCE تبدیل ہو رہا ہے اور اس میں ایک نیا 2 سالہ پروگرام VCE ووکیشنل میجر، پیش کیا جائے گا۔ یہ آپ کو کام سے متعلق مہارتیں فراہم کرے گا اور آپ کو مزید تعلیم اور تربیت کے لیے تیار کرے گا۔

VCE اور ووکیشنل میجر کے بارے میں

وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن (VCE) وکٹوریہ کی سینئر سیکنڈری تعلیمی سند ہے۔ یہ یونیورسٹی، اعلیٰ سطح کے TAFE یا VET سرٹیفکیٹ کورسز، اپرنٹس شپس، ٹرینی شپس اور افرادی قوت کے لیے راستے کھولتا ہے۔

VCE میں ووکیشنل میجر کو شامل کرنے کے لیے توسیع کی گئی ہے، یعنی آپ VCE کے اندر ایک نئے 2 سالہ پیشہ ورانہ اور اپلائیڈ لرننگ پروگرام کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

VCE ووکیشنل میجر آپ کی ذاتی اور عملی زندگی کی مہارتوں کو فروغ دے گا۔ اس سے آپ کو آپ کی زندگی کے اگلے اہم مرحلے کے لیے تیاری کرنے میں مدد ملے گی۔

تعلیم کی صورتیں

آپ VET کو VCE میں یا VCE ووکیشنل میجر میں بھی مکمل کر سکتے ہیں. آپ ستائیس (27) VCE VET اسٹڈیز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں، اور وکٹوریہ بھر میں مزید اسکول ترجیحی VET پروگرام پیش کر رہے ہیں۔

ایک VCE ووکیشنل میجر آپ کوکہاں لے جا سکتا ہے

VCE ووکیشنل میجر درج ذیل کے لیے ایک پاتھ وے پیش کرتا ہے:

  • اپرنٹس شپس
  • ٹرینی شپس
  • مزید تعلیم اور تربیت
  • یونیورسٹی (متبادل داخلہ پروگرامز کے ذریعے)
  • روزگار۔

یاد رکھیں کہ آپ کے پاس پہلے سے ہی بہت سی صلاحیتیں ہیں اور اب آپ نئے VCE کے تحت ان کوفروغ دے سکتے ہیں۔

VCE ووکیشنل میجر کا حصول

اپنے VCE ووکیشنل میجر کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو کم از کم 16 یونٹس کو کامیابی سے مکمل کرنا ہوگا۔ ان میں درج ذیل کے یونٹس شامل ہوں گے:

  • VCE VM لٹریسی یا VCE انگریزی
  • VCE VM عددی خواندگی یا VCE ریاضی
  • VCE VM کام سے متعلق مہارتیں
  • VCE VM ذاتی ترقی کی مہارتیں
  • سرٹیفکیٹ II یا اس سے اوپری درجے پر VET (180 معیاری گھنٹے)

VCE ووکیشنل میجر کرنے والے بہت سے طلباء اپنے پروگرام میں دیگر VCE اسٹڈیز کو بھی شامل کرتے ہیں۔

آپ کا استاد یا کیریئرز کاؤنسلر آپ کے پروگرام کی منصوبہ بندی میں آپ کی مدد کرے گا۔ زیادہ تر طلباء 2 سالوں میں اپنے VCE ووکیشنل میجر کو مکمل کر لیں گے۔

آپ علم اور ہنر کو عملی ترتیبات، جیسے کام کی جگہوں، پر لاگو کریں گے۔ آپ کمیونٹی پر مبنی سرگرمیاں اور پروجیکٹ کریں گے جن میں ٹیم میں کام کرنا شامل ہے۔ آپ آن دی جاب سیکھنے کا کریڈٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ کے اساتذہ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے آپ کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ آپ کو VCE ووکیشنل میجر مضامین کے لیے اسٹڈی اسکور نہیں ملے گا، جس کا مطلب ہے کہ یہ مضامین ATAR کےلیے شمار نہیں ہوں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جنرل اچیومنٹ ٹیسٹ اور کچھ اسکور والے VCE VET پروگراموں کے علاوہ کوئی امتحانات یا دیگر بیرونی اسیسمنٹس نہیں ہوتی ہیں۔

جب آپ اپنا کورس مکمل کر لیں گے، تو آپ کو ایک وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن ملے گا جس میں 'ووکیشنل میجر' کے اضافی الفاظ شامل ہوں گے۔

VCE ووکیشنل میجر پاتھ وے – کمالا کا سفر

کمالا کو نوکری پر سیکھنا پسند ہے اور وہ میٹل فیبریکیٹر بننا چاہتی ہے، چنانچہ وہ VCE ووکیشنل میجر (VCE VM) میں داخلہ لینے جا رہی ہے۔ وہ انجینئرنگ میں VCE VM اسٹڈیز اور ایک VCE VET سرٹیفکیٹ II کرے گی۔ کمالا وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن - ووکیشنل میجر کے ہمراہ سیکنڈری اسکول میں تعلیم مکمل کرے گی۔ اس نے اپنے خاندان، استاد اور اسکول کیرئیرز کاؤنسلر کے ساتھ اس سب پر بات چیت کی ہے۔

اس سے پہلے، کمالا نے اپنے دادا\دادی یا نانا\نانی کے فارم پر وقت گزارا تھا اور چند شیڈ بنانے میں ان کی مدد کی تھی۔ تعلیمی سال 10 میں، کمالا نے TAFE ٹیسٹر ڈے میں حصہ لیا اور VET انجینئرنگ کا تجربہ کیا۔ اس کے بعد وہ ایک مقامی کاروان مینوفیکچرر کے پاس کیریئر کے لیے دورے پر گئی اور پوچھا کہ کیا وہ گیارھویں جماعت میں پڑھائی کے دوران کمپنی میں سٹرکچرڈ ورک پلیس لرننگ حاصل کر سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ اسکول کا کچھ وقت کاروان مینوفیکچرر کے پاس کام پر سیکھنے میں گزارے گی۔ وہ گزارے گئے وقت کا اپنے VCE ووکیشنل میجر کےلیے کریڈٹ وصول کرے گی۔ جب کمالا بارھویں جماعت کی تعلیم مکمل کر لے گی تو اسے کمپنی کے ساتھ اپرنٹس شپ حاصل کرنے کی امید ہے۔

کمالا کی تعلیمی سال 11 کی اسٹڈیز

  • VCE VM لٹریسی یونٹس 1 اور 2
  • VCE جنرل ریاضی یونٹ 1 اور 2
  • VCE VM کام سے متعلق مہارتوں کے یونٹ 1 اور 2
  • VCE VET سرٹیفکیٹ II میں انجینئرنگ اسٹڈیز یونٹس 1 اور 2
  • VET سٹرکچرڈ ورک پلیس لرننگ یونٹ 1 (90 گھنٹے)

کمالا کی تعلیمی سال 12 کی اسٹڈیز

  • VCE VM لٹریسی یونٹس 3 اور 4
  • VCE جنرل ریاضی یونٹس 3 اور 4
  • VCE VM پرسنل ڈویلپمنٹ کے لیےمہارتوں کے یونٹس 3 اور 4
  • VCE VM کام سے متعلقہ مہارتوں کے یونٹس 3 اور 4
  • VCE VET سرٹیفکیٹ II میں انجینئرنگ اسٹڈیز یونٹس 3 اور 4
  • VET سٹرکچرڈ ورک پلیس لرننگ یونٹ 2 (90 گھنٹے)

VCE آپ کو کہاں لے جا سکتا ہے

VCE یونیورسٹی کے لیے براہ راست راستہ فراہم کرتا ہے اور آپ کو ایک ATAR فراہم کر سکتا ہے۔

VCE حاصل کرنا

اپنا VCE حاصل کرنے کے لیے، آپ کو کم از کم 16 یونٹس کو کامیابی سے مکمل کرنا ہوگا، بشمول:

  • انگلش گروپ سے 3 یونٹس، بشمول ایک یونٹ 3 اور 4 ترتیب میں
  • یونٹ 3 اور 4 کی اسٹڈیز کے کم از کم 3 دیگر سلسلے۔

تعلیمی سال 11 اور 12 کے دوران، زیادہ تر طلباء 20 اور 24 یونٹس کے درمیان پڑھتے ہیں، عام طور پر سال 11 میں 6 اسٹڈیز ہیں جو سال 12 میں 5 تک کم ہو جاتی ہیں۔

اگر آپ VCE ووکیشنل میجر میں داخلہ لے رہے ہیں تو آپ صرف لٹریسی، شماریات، کام سے متعلق مہارتوں اور ذاتی ترقی کی مہارتوں کی نئی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے استاد یا کیریئر کاؤنسلر سے اس بارے میں بات کریں کہ آپ کے لیے بہترین VCE پروگرام کیسے ترتیب دیا جائے۔

VCE پاتھ وے - ڈیشی کا سفر

ڈیشی ایک وکیل بننا چاہتا ہے اس لیے وہ انگریزی، ریاضی، قانونی علوم، جسمانی تعلیم، تاریخ اور VCE VET بزنس جیسی VCE اسٹڈیزمیں داخلہ لینے جا رہا ہے۔ وہ اپنے VCE کے ساتھ سیکنڈری اسکول مکمل کرے گا۔

ڈیشی نے ایسی اسٹڈیزکا انتخاب کیا ہے جو اس کے مستقبل کے کیریئر سے متعلق ہیں اور ساتھ ہی جن میں اس کی حقیقی دلچسپی ہے۔ اس نے اپنے اساتذہ اور اسکول کیریئرز کاؤنسلر کے ساتھ اپنے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا تاکہ وہ قانون کا مطالعہ کرنے کے لیے یونیورسٹی کے مطلوبہ کورس کی شرائط کو پورا کر سکے۔

ڈیشی کی تعلیمی سال 10 کی اسٹڈیز

  • VCE فزیکل ایجوکیشن یونٹس 1 اور 2

ڈیشی کی تعلیمی سال 11 کی اسٹڈیز

  • VCE انگلش یونٹس 1 اور 2
  • VCE میتھیمیٹیکل میتھڈز یونٹس 1 اور 2
  • VCE لیگل اسٹڈیز یونٹس 1 اور 2
  • VCE ماڈرن ہسٹری یونٹس 1 اور 2
  • VCE فزیکل ایجوکیشن یونٹس 3 اور 4
  • VCE VET سرٹیفکیٹ III میں بزنس یونٹس 1 اور 2

ڈیشی کی تعلیمی سال 12 کی اسٹڈیز

  • VCE انگلش یونٹس 3 اور 4
  • VCE میتھیمیٹیکل میتھڈز یونٹس 3 اور 4
  • VCE تاریخ انقلابات یونٹس 3 اور 4
  • VCE لیگل اسٹڈیز یونٹس 3 اور 4
  • VCE VET سرٹیفکیٹ III میں بزنس یونٹس 3 اور 4

مزید معلومات

VCE کے نتائج اور ATAR 

جنرل اچیومنٹ ٹیسٹ (GAT)

VCE VM نصاب

میری VCE سٹوڈنٹ گائیڈ

Updated