اسکول میں پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت (Vocational Education and Training - VET) (Vocational Education and Training (VET) at school) - اردو (Urdu)

پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کی وضاحت

پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت (VET) ایک ایسی تعلیم ہے جس میں آپ اپنے ہدف کے مطابق اور عملی مہارتیں سیکھتے ہیں۔ آپ جو مہارتیں سیکھتے ہیں وہ کیریئر پاتھ وے سے متعلق ہوتی ہیں، لہذا انہیں آپ کام پر یا مزید تعلیم اور تربیت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

جب آپ تعلیمی سال 11 یا 12 میں ہوں تو آپ اپنی پڑھائی میں VET کورس یا سرٹیفکیٹ شامل کر سکتے ہیں۔ حتی کہ آپ تعلیمی سال 10 میں بھیVET شروع کر سکتے ہیں۔

اپنی پڑھائی میں VET کو شامل کرنا

VET آپ کی سینئر سیکنڈری اسکولنگ میں سیکھنے کی ایک اور جہت کا اضافہ کرتا ہے۔ آپ کو اپنی دلچسپی کی صنعت میں عملی مہارتیں ملتی ہیں، جس سے آپ کے ملازمت کے امکانات بہتر ہو جاتے ہیں۔

اپنے VCE، VCE ووکیشنل میجر یا وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ (VPC) پروگرام میں VET شامل کرنے کے بارے میں اپنے استاد یا کیریئرز کاؤنسلر سے بات کریں۔

VET کورسز:

  • کسی مخصوص صنعت میں قومی سطح پر تسلیم شدہ کوالیفیکیشن فراہم کرتے ہیں، یا ان کے لیےکریڈٹ فراہم کرتے ہیں
  • آپ کے VCE، VCE ووکیشنل میجر یا VPC کی تکمیل میں مدد کرتے ہیں
  • آپ کو بامعاوضہ اسکول پر مبنی اپرنٹس شپ یا ٹرینی شپ کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کا اختیاردیتے دیں۔

آپ کی VET آپشنز

مزید اسکول ایسی تربیت پیش کر رہے ہیں جو کہ 12 ترجیحی پاتھ ویز میں ایسی مہارتیں فراہم کرتی ہے جن کی بہت زیادہ طلب ہے۔

* اسکور شدہ پاتھ وے دستیاب ہے

^ یونٹ 3 اور 4 کی ترتیب دستیاب ہے۔

اپنے اسکول کے کیریئرز کاؤنسلر سے VET کے ان انتخابات کے بارے میں پوچھیں جو آپ کا اسکول پیش کرتا ہے۔

کیا آپ حوصلہ افزائی کی تلاش میں ہیں؟ ہمارا VET چیمپیئنز چیک کریں۔ اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والے وکٹوریہ کے یہ باشندے پاتھ ویز کے ذریعے کامیابی کی طرف بڑھے ہیں۔

اسکول میں اپرنٹس شپس اور ٹرینی شپس

آپ کے VCE، VCE ووکیشنل میجر یا VPC میں اپرنٹس شپ یا ٹرینی شپ شامل ہو سکتی ہے۔ اسکول میں رہتے ہوئے اپرنٹس شپ یا ٹرینی شپ کو شروع کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو ملازمت کی صورت میں ایسی تربیت ملتی ہے جو بامعاوضہ ہوتی ہےاور جس کی وجہ سے آپ کوالیفیکیشن حاصل ہوتی ہے۔ اسکول کے دوران اپرنٹس شپس اور ٹرینی شپس آپ کو وہ اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کرتی ہیں جن کی آجروں کو ضرورت ہوتی ہے۔

مزید معلومات

اسکولوں میں VET پاتھ ویز
VET سٹوڈنٹ گائیڈ حاصل کریں | VCAA ویب سائٹ
VCE VET پروگرامز | VCAA ویب سائیٹ

Updated