JavaScript is required
Two young people smiling at the camera. Only one half of each person displays so the image merges them into the shape of one person. One is at a construction site, the other in a business setting

وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفیکیٹ (Victorian Pathways Certificate) - اردو (Urdu)

VPC کا تعارف

وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ (VPC) ایک نیا جامع (inclusive) اور لچکدار سرٹیفکیٹ ہے۔

یہ آپ کی کام سے متعلقہ ایسی مہارتوں اور صلاحیتوں کو تیار کرنے کے لیے ایک پرکشش نصاب اور اضافی معاونت پیش کرتا ہے جن کی آپ کو کامیابی کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔

VPC عام طور پر تعلیمی سال 11 اور 12 میں مکمل ہوتا ہے، لیکن یہ لچکدار ہے اس لیے اسے پہلے شروع کیا جا سکتا ہے یا 2 سال سے زیادہ عرصے میں ختم کیا جا سکتا ہے۔ کورس ورک کو VCE اور VCE ووکیشنل میجر سے زیادہ قابل رسائی سطح پر ڈیزائن اور ڈیلیور کیا گیا ہے۔ آپ اپنی رفتار سے VPC کر سکتے ہیں اور آپ کے اساتذہ کلاس روم میں سیکھنے کی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے آپ کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔

آپ کا اسکول آپ کو تعلیمی سال کے دوران کسی بھی وقت VPC شروع کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ VPC کو ختم کرنے میں آپ جو وقت لگاتے ہیں وہ لچکدار ہے۔

آپ کو اپنے اسکول اور اپنے خاندان کے ساتھ اپنے لیے VPC کی موزونیت پر بات کرنی چاہیے۔

VPC نے فاؤنڈیشن VCAL کی جگہ لے لی ہے۔

VPC میں تعلیمی صورتیں

آپ کے VPC میں درج ذیل شامل ہوں گے:

  • VPC لٹریسی (یا VCE انگریزی کے اختیارات جیسے VCE VM لٹریسی)
  • VPC عددی خواندگی (یا VCE ریاضی کے اختیارات جیسے VCE VM عددی خواندگی)
  • VPC کام سے متعلق ہنر
  • VPC پرسنل ڈویلپمنٹ اسکلز
  • اپنی تعلیم کے حصے کے طور پر کام کی جگہ پر کچھ وقت گزارنا۔ اسے سٹرکچرڈ ورک پلیس لرننگ کہا جاتا ہے۔

آپ مزید VCE یا VCE VM اختیارات بھی شامل کر سکتے ہیں، یا VPC میں پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت (VET) کو شامل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ میں VET کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔

آپ کا استاد یا کیریئرز کاؤنسلر آپ کو ایسا پروگرام تیار کرنے میں مدد دے گا جو آپ کی سیکھنے کی ضروریات اور دلچسپیوں کے مطابق ہو۔

VPC آپ کو کہاں لے جا سکتا ہے

اگر آپ کافی عرصے سے اسکول نہیں گئے یا آپ کی سیکھنے کی اضافی ضروریات ہیں تو VPC آپ کو VCE ووکیشنل میجر،TAFE یا VET میں داخلے کے قابل ہونے کی سطح پرلے جائے گا یا نوکری حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

VPC پاتھ وے - برینڈن کا سفر

برینڈن کو لچک کی ضرورت ہے۔ وہ اپنی طبی حالت کی وجہ سے ایک وقفے کے بعد اسکول واپس آرہا ہے۔ برینڈن کے استاد نے اس کے اور اس کے والدین کے ساتھ VPC کے بارے میں بات کی۔

برینڈن کوVPC پسند ہے کیونکہ وہ جب چاہے اس پروگرام کو شروع کر سکتا ہے۔ برینڈن نے VPC اسٹڈیز کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس میں کمیونٹی پروجیکٹس اور ٹیم میں کام کرنا شامل ہے۔ برینڈن کو اپنے سیکھنے کے پروگرام کو مکمل کرنے میں 2 سال سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

تعلیمی سال 10 میں انگریزی اور ریاضی کے بجائے، برینڈن لٹریسی اور عددی خواندگی کا VPC یونٹ 1 پڑھتا ہے۔ جب وہ تعلیمی سال 11 اور 12 کے لیے اپنے انتخاب کرتا ہے، تو برینڈن جانتا ہے کہ VPC اس کے لیے صحیح پروگرام ہے کیونکہ اسے ابھی بھی لچک کی ضرورت ہے۔

تعلیمی سال 11 میں وہ سمال بزنس میں سرٹیفکیٹ II شروع کرتا ہے کیونکہ یہ VET آن سائٹ اسکول میں پڑھایا جاتا ہے جس سے اس کے لیے شرکت کرنی آسان ہوجاتی ہے۔ تعلیمی سال 12 تک، برینڈن باقاعدگی سے سکول جا رہا ہے اور سیلون اسسٹنٹ میں سرٹیفکیٹ II میں داخل ہو جاتا ہے۔ وہ ایک ہیئر سیلون میں سٹرکچرڈ ورک پلیس لرننگ کرتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اسے اپنے کام کی جگہ پر ہونے کا کریڈٹ ملے گا۔

برینڈن اسکول چھوڑنے پر ہیئر ڈریسر کے طور پر ایک اپرنٹس شپ چاہتا ہے۔

برینڈن کی تعلیمی سال 10 کی اسٹڈیز

  • VPC لٹریسی یونٹ 1
  • VPC عددی خواندگی یونٹ 1

برینڈن کی تعلیمی سال 11 کی اسٹڈیز

  • VPC لٹریسی یونٹ 2
  • VPC عددی خواندگی یونٹ 2
  • VPC پرسنل ڈیولپمنٹ سکلز یونٹ 1
  • VPC کام سے متعلق مہارتیں یونٹ 1
  • سمال بزنس میں VET سرٹیفکیٹ II (آپریشنز/انوویشن) یونٹس 1 اور 2

برینڈن کی تعلیمی سال 12 کی اسٹڈیز

  • VPC لٹریسی یونٹ 3
  • VPC پرسنل ڈیولپمنٹ سکلز یونٹ 2
  • VPC کام سے متعلق مہارتیں یونٹ 2
  • VET سرٹیفکیٹ II میں سیلون اسسٹنٹ یونٹ 1 اور 2
  • VET سٹرکچرڈ ورک پلیس لرننگ یونٹ 1 (90 گھنٹے)

Updated