JavaScript is required

مفت کنڈر (About Free Kinder) - اردو (Urdu)

وکٹوریہ بھر میں شریک خدمات میں تین اور چار سالہ بچوں کے کنڈر یا پری پریپ پروگراموں میں مفت کنڈر دستیاب ہے۔ اس میں پورے دن کی نگہداشت (لانگ ڈے کیئر) اور سٹینڈ الون (جسے سیشنل بھی کہا جاتا ہے) کنڈر سروسز دونوں شامل ہیں۔

گھرانوں کے لیے بچت

حصہ لینے والے سیشنل کنڈرگارٹن میں بچوں کے گھرانوں کے لیے ایک مفت پروگرام دستیاب ہے۔

حصہ لینے والے لانگ ڈے کیئر میں داخل بچوں کے گھرانوں کو سالانہ فیس آفسیٹ (fee offset) ملتا ہے۔

مفت کنڈر کے لیے اہلیت

مفت کنڈر سب کے لیے ہے۔

مفت کنڈر حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ گھرانے کے پاس ہیلتھ کیئر کارڈ یا پنشن کارڈ، آسٹریلین شہریت یا پتے کا ثبوت ہو۔ مفت کنڈر حاصل کرنے کے لیے یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ آپ آسٹریلین گورنمنٹ چائلڈ کیئر سبسڈی (CCS) لینے کے لیے اہل ہوں۔

آپ کو ایک وقت میں صرف ایک کنڈر سروس میں مفت کنڈر مل سکتا ہے۔ آپ کی کنڈر سروس آپ سے ایک خط پر دستخط کرنے کو کہے گی جس میں آپ کو مفت کنڈر دینے والی سروس کا نام لکھا ہو گا۔ اگر آپ کا بچہ ایک سے زیادہ کنڈر سروسز میں جاتا ہے تو آپ کو ہر سروس کو بتانا چاہیے کہ آپ کس سروس میں مفت کنڈر لینا چاہتے ہیں۔

مفت کنڈر کی فنڈنگ کیسے لی جائے

مفت کنڈر دینے والی کنڈر سروسز کو براہ راست وکٹورین گورنمنٹ سے فنڈنگ ملتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ گھرانوں کو اپنی بچت کی خاطر رقم کا دعوی نہیں کرنا پڑتا بلکہ آپ کی فیس کم ہو جائے گی۔ سیشنل کنڈر میں آپ کو مفت پروگرام ملتا ہے۔

لانگ ڈے کیئر کنڈر پروگرامز استعمال کرنے والے گھرانے ہر ِبلنگ سائیکل میں مفت کنڈر کی بچت کو انوائس پر ‘Victorian Government Free Kinder offset’ کے لیبل کے تحت واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔

آپ کی جیب سے ادا ہونے والی فیس کے لیے فیس آف سیٹ کیسے استعمال ہوتا ہے

مفت کنڈر آف سیٹ سال بھر آپ کی فیس میں باقاعدگی سے (جیسے ہر ہفتے یا ہر دو ہفتے بعد) استعمال ہوتا رہے گا۔ آپ کو یہ رقم اپنے انوائس میں وضاحت سے ’Victorian Government Free Kinder offset’ کے تحت لکھی نظر آنی چاہیے۔

اپنی فیس میں آف سیٹ کے استعمال اور انوائس میں اس کے ذکر کے متعلق مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی اپنی کنڈر سروس سے بات کریں۔ اگر آپ کا بچہ ہفتے میں 15 گھنٹوں سے زیادہ سروس لے رہا ہے تو یہ اضافی گھنٹے آف سیٹ کے تحت نہیں ہوں گے۔

اگر آپ کامن ویلتھ چائلڈ کیئر سبسڈی کے لیے اہل ہیں تو پہلے یہ سبسڈی استعمال ہو گی۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو صرف وہ رقم ادا کرنی پڑے گی جو CCS اور فری کنڈر آف سیٹ استعمال ہونے کے بعد بچے گی۔

مثال:

  • ایک بچہ 3 سالہ بچہ کنڈر پروگرام دینے والی لانگ ڈے کیئر میں ہفتے میں 3 دن جاتا ہے۔
  • سروس ہفتے میں 3 دن کے لیے 360$ چارج کرتی ہے (بشمول کنڈر اوقات اور کیئر کے اضافی اوقات)۔
  • گھرانے کو فی ہفتہ 252$ CCS ملتا ہے۔
  • 2025 میں، سروس 2,101$ فری کنڈر آفسیٹ ( 52.53$ فی ہفتہ) 40 ہفتوں تک ہفتہ وار اطلاق کرتی ہے۔
  • CCS اور فری کنڈر آفسیٹ کے بعد گھرانہ 55.478$ فی ہفتہ ادا کرتا ہے۔

براہ مہربانی ذہن میں رکھیں۔ یہ صرف ایک مثال ہے اور اخراجات انفرادی حالات اور سالانہ فری کنڈر آفسیٹ رقم کے لحاظ سے مختلف ہوں گے۔

Updated