وکٹورین حکومت اس عشرے میں تقریباً 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے یونیورسل فنڈنگ کے ساتھ چلنے والا تین سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن متعارف کروا رہی ہے – اور اب یہ پوری سٹیٹ میں دستیاب ہے۔
اس کا مطلب وکٹوریا کے بچوں کے لیے تعلیم، نشوونما، کھیلنے اور دوست بنانے کا ایک اور سال ہے۔
تین سال کی عمر سے ایک معیاری کنڈرگارٹن پروگرام میں شریک ہونے سے تعلیم، نشوونما، صحت اور فلاح کے ضمن میں بچوں کو بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
چھوٹے بچے کھیل کے ذریعے اپنے گردوپیش کی دنیا کے بارے میں سیکھتے ہیں
کھیل کے ذریعے سیکھنا چھوٹے بچوں کے سیکھنے کے لیے بہترین طریقہ ہے۔ اس سے بچوں کو اپنی تصوّراتی قوت استعمال کرنے، زبان کی مہارتیں بڑھانے اور ہندسوں اور سلسلوں (پیٹرنز) کے متعلق سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ بچے دوسروں کے ساتھ اچھا تعلق بنانے، دوسروں کو چیزوں اور کھیلوں میں شریک کرنے، بات سننے اور اپنے جذبات کو سنبھالنے کے طریقے بھی سیکھتے ہیں۔
وکٹوریا میں سب بچوں کو فنڈنگ کے ساتھ چلنے والے کنڈرگارٹن میں دو سال جانے کا موقع حاصل ہے۔
پوری سٹیٹ کے بچوں کو 2022 سے ہفتے میں کم از کم پانچ گھنٹے فنڈنگ کے ساتھ چلنے والے کنڈرگارٹن پروگرام تک رسائی سے فائدہ ہو گا۔ 2029 سے یہ بڑھ کر ہفتے میں 15 گھنٹے ہو جائیں گے۔
چاہے آپ کا بچہ کسی بھی کنڈرگارٹن میں جاتا ہو، اساتذہ اور تربیت یافتہ معلمّین پروگرام کی رہنمائی کریں گے
بچے کنڈرگارٹن پروگرام کے لیے یا تو پورے دن کی نگہداشتی (چائلڈ کیئر) سروس میں حاضر ہو سکتے ہیں یا الگ بنے کنڈرگارٹن میں۔
چھوٹے بچے کھیل کے ذریعے اپنے گردوپیش کی دنیا کے بارے میں سیکھتے ہیں
وہ دوسروں کے ساتھ اچھا تعلق بنانے، دوسروں کو چیزوں اور کھیلوں میں شریک کرنے، بات سننے اور اپنے جذبات کو سنبھالنے کے طریقے بھی سیکھتے ہیں۔
کنڈرگارٹن پروگرام میں بچوں کو اپنی زبان کی مہارتیں بڑھانے اور ہندسوں اور سلسلوں کے متعلق سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
اساتذہ اور معلمّین بچوں کو متجسّس، تخلیقی قوت کے حامل اور سیکھنے کے لیے پراعتماد بناتے ہیں
-
- الگ بنے کنڈرگارٹن ادارے
کنڈرگارٹن پروگرام
بچے کنڈرگارٹن پروگرام میں مقررہ دنوں اور گھنٹوں میں جاتے ہیں
- پورے دن کی نگہداشتی خدمات
کنڈرگارٹن پروگرام
بچے اپنے پورے دن کی نگہداشت کے وقت کا کچھ حصہ کنڈرگارٹن پروگرام میں گزارتے ہیںتعلیم اور نگہداشت
پورے دن کی نگہداشتی خدمات 0 سے 6 سال تک عمر کے بچوں کو ابتدائی بچپن میں تعلیم اور نگہداشت پیش کرتی ہیں
فنڈنگ کے ساتھ چلنے والے سب کنڈرگارٹن پروگراموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ حفاظت اور معیار کے ضمن میں حکومت کی ہدایات پر پورے اتریں اور انہیں وکٹوریا کے ابتدائی سالوں میں تعلیم اور نشوونما کے فریم ورک کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے۔
پورے دن کا نگہداشتی مرکز پورا دن تعلیم اور نگہداشت پیش کر سکتا ہے جس میں کنڈرگارٹن پروگرام بھی شامل ہے۔ اساتذہ کی رہنمائی میں کنڈرگارٹن پروگرام میں تعلیم اور نگہداشت کے اضافی گھنٹے شامل کیے گئے ہیں۔ الگ پیش کی جانے والی سروس کے طور پر کنڈرگارٹن پروگرام صرف بعض دنوں میں اور مخصوص اوقات میں چلے گا۔ یہ دن اور اوقات کنڈرگارٹن سروس طے کرتی ہے۔
یہ فیصلہ کہ آپ اپنے بچے کو کہاں بھیجیں گے، اس پر منحصر ہو سکتا ہے کہ آپ کے مقامی علاقے میں کونسی خدمات دستیاب ہیں اور آپ کے گھرانے اور بچے کے لیے کیا زیادہ مناسب ہے
- الگ بنے کنڈرگارٹن ادارے
-
اپنی مقامی کنڈرگارٹن سروس سے ان کے داخلے کے طریق کار اور وقت کے بارے میں بات کریں اور ان کے مرکز میں جا کر عملے سے ملیں۔ اپنا مقامی کنڈرگارٹن تلاش کرنے کے لیے اور اپنے گھرانے کے لیے درست سروس چننے کا طریقہ جاننے کے لیے دیکھیں: How to choose a kindergarten
معیاری کنڈرگارٹن سروس چننے سے یہ یقینی ہو گا کہ بچے کو کنڈرگارٹن میں گزرنے والے وقت سے بہترین استفادہ ہو رہا ہے۔ آپ یہاں سروس کے معیار کی درجہ بندی دیکھ سکتے ہیں :
-
اکثر اداروں میں داخلے کا طریق کار طے ہے جس کے مطابق بچے کے کنڈرگارٹن پروگرام شروع کرنے سے پہلے داخلے شروع ہو جاتے ہیں، اس لیے آپ کو اپنے بچے کے دو سال کا ہونے پر اس کے داخلے کے متعلق سوچنا شروع کر دینا چاہیے۔
جنوری اور اپریل کے درمیان پیدا ہونے والے بچوں کے گھرانے اور سنبھالنے والے یہ چن سکتے ہیں کہ یونیورسل فنڈنگ کے ساتھ چلنے والا تین سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن پروگرام کونسے سال میں شروع کیا جائے۔ ممکن ہے گھرانے اپنے بچوں کو اگلے سال بھیجنا چاہیں تاکہ وہ سکول کے آغاز کی عمر کے مطابق چلیں جبکہ کچھ بچے دو سال کی عمر میں آغاز کر رہے ہوں گے۔
1 مئی اور 31 دسمبر کے درمیان پیدا ہونے والے بچے صرف اس سال میں تین سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن شروع کرنے کے اہل ہیں جس سال میں وہ چار سال کی عمر کو پہنچ رہے ہوں اور وہ چار سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن اس سال میں شروع کر سکتے ہیں جب وہ پانچ سال کی عمر کو پہنچ رہے ہوں۔
1 جنوری اور 30 اپریل کے درمیان پیدا ہونے والے بچے
تین سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن شروع کر نے کے لیے اس سال میں بھی اہل ہیں جب وہ تین سال کے ہوں اور اس سال میں بھی اہل ہیں جب وہ چار سال کے ہوں۔
ممکن ہے اس صورت میں بچوں کو تین سال کا ہو جانے تک کنڈرگارٹن شروع کرنے کا موقع نہ ملے کہ سروس دو سالہ بچوں کی تعداد کے لحاظ سے اساتذہ کی درست تعداد فراہم نہ کر سکتی ہو۔
-
بچے کی تاریخ پیدائش تبصرے
2020 2021 2022 2023 2024 21 دسمبر 2016 – 30 اپریل 2017
گھرانوں کو یہ چننے کا موقع حاصل ہے کہ سکول 2022 میں شروع کیا جائے یا 2023 میں
3 سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن
4 سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن
پریپ
گریڈ 1 گریڈ 2 3 سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن
4 سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن
پریپ گریڈ 1 1 مئی – 20 دسمبر 2017* 3 سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن
4 سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن
پریپ گریڈ 1 21 دسمبر 2017 – 30 اپریل 2018 گھرانوں کو یہ چننے کا موقع حاصل ہے کہ سکول 2023 میں شروع کیا جائے یا 2024 میں 3 سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن
4 سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن
ریپ گریڈ 1 3 سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن
4 سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن
ریپ
1 مئی – 20 دسمبر 2018* 3 سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن
4 سالہ بچوں کا کنڈرگارٹن
پریپ * دسمبر کی یہ تاریخ گورنمنٹ سکول میں ٹرم 4 کی آخری تاریخ ہے۔ اگر کسی گھرانے کے منتخب کیے ہوئے سکول میں ٹرم 4 کا آخری دن اس سے پہلے کسی تاریخ پر ہو تو اسی تاریخ کو استعمال کرنا چاہیے۔
-
- آپ کی مقامی کنڈرگارٹن سروس یا پرووائیڈر، جس میں پورے دن کی نگہداشتی سروس بھی شامل ہے
- آپ کی مقامی کاؤنسل یا ماں اور بچے کی صحت کی نرس
- ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ (Department of Health - DH) کی پیرنٹ لائن کو& 13 22 89 پر فون کریں
- 3yo.kindergarten@education.vic.gov.au پر ای میل کریں Three-Year-Old Kindergarten دیکھیں
Reviewed 07 February 2022