Victoria government logo

کنڈرگارٹن کے فوائد (Benefits of kindergarten) - اردو (Urdu)

2023 میں مفت کنڈر

2023 سے تین سالہ اور چار سالہ بچوں کے کنڈر پروگرامز اس سکیم میں شریک مراکز میں مفت دستیاب ہوں گے۔ اس میں پورے دن کی نگہداشت کے مراکز اور standalone (الگ بنے ہوئے) کنڈرگارٹن مراکز شامل ہیں۔

کنڈر کو مفت بنانے سے وکٹوریا کے سب بچوں کو سکول شروع کرنے سے پہلے دو سال تک اعلی معیار کا کنڈر پروگرام میسّر آتا ہے۔

سکول کے آغاز سے پہلے، مشورہ دیا جاتا ہے کہ بچے:

  • فی ہفتہ 5 سے 15 گھنٹوں کے لیے تین سالہ بچوں کے کنڈر پروگرام میں جائیں، اور اس کے بعد
  • فی ہفتہ 15 گھنٹوں کے لیے (سال میں 600 گھنٹے) چار سالہ بچوں کے کنڈر پروگرام میں جائیں۔

مفت کنڈر کا مطلب ہر سال سیشنل کنڈرگارٹن میں 2,500$ فی بچہ، اور پورے دن کی نگہداشت میں 2,000$ فی بچہ تک کی بچت ہے (جس کے سبب کامن ویلتھ چائلڈ کیئر سبسڈی (CCS) کی ادائیگیاں بھی ملتی ہیں)۔

مفت کنڈر پیش کرنے والے مراکز کو براہ راست وکٹورین گورنمنٹ سے فنڈنگ ملے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ گھرانوں کو بچت کی رقم کلیم نہیں کرنی پڑے گی۔ پورے دن کی نگہداشت کے کنڈر پروگرامز استعمال کرنے والے گھرانے ہر ِبلنگ سائیکل میں مفت کنڈر کی بچت کو انوائس پر 'وکٹورین گورنمنٹ فری کنڈر آف سیٹ' کے لیبل کے تحت واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔

تین سالہ بچوں کے کنڈرگارٹن (کنڈر) کے متعلق معلومات

کنڈرگارٹن، جسے 'کنڈر' یا ‘early childhood education’ بھی کہا جاتا ہے، آپ کے بچے کی نشوونما اور تحصیل علم کا ایک اہم حصہ ہے۔ بچے کو دو سال کے کنڈرگارٹن پروگرام میں داخل کروانے سے اس کی صلاحیتوں کو فروغ مل سکتا ہے لہذا وہ زندگی اور سکول میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ وکٹوریا میں آپ بچوں کی عمر تین سال ہونے پر انہیں کنڈر پروگرام میں داخل کروا سکتے ہیں۔ آپ آغاز کی عمر کے کیلکولیٹرExternal Link میں اپنے بچے کی تاریخ پیدائش لکھ کر معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ کس سال میں تین سالہ اور چار سالہ بچوں کا کنڈر شروع کر سکتا ہے۔

ثابت شدہ نتائج:

کنڈر پروگرام میں جانے والے بچوں میں مختلف صلاحیتیں پروان چڑھنا شروع ہو جاتی ہیں جیسے گنتی اور ہندسوں اور حروف کی پہچان اور مسائل حل کرنا۔ آپ کا بچہ کنڈر میں اعتماد اور خودمختاری حاصل کرے گا اور سوشل اور جذباتی صلاحیتیں حاصل کرے گا۔ بچہ نئے دوست بنائے گا۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 16 سالہ طالبعلموں میں سے جو سکول شروع کرنے سے پہلے دو یا تین سال کے کنڈر پروگرام میں جا چکے تھے، ان کے انگلش اور ریاضی کے سکورز ان طالبعلموں سے بہتر تھے جو کنڈر پروگرام میں نہیں گئے تھے۔

والدین اور کنڈر ایجوکیٹرز کیسے مل کر کام کرتے ہیں:

کنڈر والدین، گھرانوں اور اساتذہ کے درمیان ایک پارٹنرشپ کی صورت میں بہترین طور پر کام کرتا ہے۔ والد یا والدہ کی حیثیت سے، آپ اپنے بچے کی نشوونما کا اہم ترین حصہ ہیں۔ آپ بچے کو صحیح اور غلط کا فرق، اپنی زبان، تہذیب اور مہربانی اور احترام جیسی اقدار سکھاتے ہیں۔ اساتذہ آپ کے ساتھ کنڈر میں ہونے والی چیزوں کے متعلق بات کریں گے اور گھر میں بچے کا سیکھنا جاری رکھنے کے طریقے بتائیں گے۔ وہ آپ کے بچے کی دلچسپیوں کے متعلق اور اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ بچہ کیسے سیکھنا پسند کرتا ہے۔

آپ کسی بھی وقت اپنے بچے کے کنڈر ٹیچر سے انٹرپریٹر (زبانی مترجم) کا انتظام کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ آپ کو روبرو یا فون پر یا وڈیو کال پر انٹرپریٹر مل سکتا ہے۔ یہ آپ کے لیے مفت ہے۔

کنڈر میں کیا ہوتا ہے:

اساتذہ بچوں کو کھیل کے ذریعے سیکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ سرگرمیوں میں ڈرائنگ، گانا، چڑھائیاں چڑھنا، کھلی جگہوں پرکھودنا اور بھاگنا دوڑنا، کھلونوں کے ساتھ کھیلنا اور کتابیں پڑھنا شامل ہو سکتا ہے۔ کھیل سے بچوں کو تخیّل استعمال کرنے اور دریافتیں کرنے کی ترغیب ملتی ہے جس کے ساتھ ساتھ بچے دوسروں سے شیئر کرتے ہوئے اور باری لیتے ہوئے تعاون کرتے ہیں۔ بچے آوازوں، حروف اور زبان کے متعلق سیکھیں گے جس میں انگلش بولنا اور سمجھنا بھی شامل ہے۔

کنڈرز ہماری ملٹی کلچرل کمیونٹی کا حصہ ہیں:

کنڈر پروگرامز سب پس منظروں کے والدین کو اپنی کمیونٹیوں کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں۔ یہ ایسی جگہ ہیں جہاں والدین مل سکتے ہیں اور ایک دوسرے کو اپنی داستانیں سنا سکتے ہیں اور ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں۔

اساتذہ آپ کے بچے اور آپ کی تہذیب کے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔ اس سے انہیں ایسے پروگرام تیار کرنے میں مدد ملتی ہے جو آپ کے بچے کے لیے بامعنی ہوں جن میں ثقافتی دنوں اور تہواروں کی بنیاد پر سرگرمیاں اور پروگرام بھی شامل ہیں اور وکٹوریا میں تہذیبی تنوّع کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

اساتذہ سرگرمیوں میں سب کو شریک کرتے ہیں لہذا انگلش نہ بولنے والے بچوں کو بھی دوسرے بچوں کے برابر کھیلنے اور سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں۔ کچھ کنڈر پروگرامز میں انگلش نہ بولنے والے یا کم انگلش بولنے والے بچوں کی مدد کرنے کے لیے دولسانی ایجوکیٹرز ہوتے ہیں۔ بچوں کو دوسروں کے ساتھ اچھا نباہ کرنا اور دوسروں کو قبول کرنا اور تہذیبی فرق کا احترام کرنا بھی سکھایا جاتا ہے۔

پورے دن کی نگہداشت (چائلڈ کیئر) کے کنڈر پروگرام اور سٹینڈ الون (سیشنل) کنڈرگارٹن سروس کے کنڈر پروگرام میں کیا فرق ہے؟

بچے پورے دن کی نگہداشت (چائلڈ کیئر) میں یا سٹینڈ الون (سیشنل) کنڈرگارٹن سروس میں تین سالہ بچوں کے کنڈر پروگرام میں جا سکتے ہیں۔ بالعموم یہ مراکز چار سالہ بچوں کا کنڈر پروگرام بھی پیش کرتے ہیں۔

پورے دن کی نگہداشت کا سنٹر تعلیم اور نگہداشت کا پورا دن فراہم کرتا ہے جس میں کنڈر پروگرام بھی شامل ہے۔ استاد کی قیادت میں کنڈر پروگرام کو تعلیم اور نگہداشت کے اضافی گھنٹوں کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔ سٹینڈ الون سروس میں کنڈرگارٹن پروگرام صرف بعض دنوں میں اور مخصوص اوقات میں چلے گا۔ یہ دن اور گھنٹے کنڈرگارٹن سروس طے کرتی ہے۔

چھوٹے بچوں کا کنڈرگارٹن

2023 میں تین سالہ بچوں کے کنڈر پروگرام فی ہفتہ 5 سے 15 گھنٹوں کے لیے ہیں اور چار سالہ بچوں کے کنڈر پروگرام فی ہفتہ 15 گھنٹوں کے لیے ہیں۔ اگر آپ پناہ گزین یا اسائلم سیکر ہیں تو Early Start Kindergarten (ESK) کے نام سے ایک پروگرام بھی دستیاب ہے۔ ESK ان بچوں کے لیے بھی دستیاب ہے جو خود کو ایبوریجنل یا ٹورس سٹریٹ آئی لینڈر قرار دیتے ہیں یا جن کا واسطہ چائلڈ پروٹیکشن سروسز سے رہ چکا ہو۔

ESK یہ یقینی بنانے میں مدد دے سکتا ہے کہ آپ کو اپنے بچے کے لیے ہر ہفتہ مفت کنڈر پروگرام کے زیادہ سے زیادہ گھنٹے ملیں۔ ESK کے لیے اہل بچوں کو فی ہفتہ مفت کنڈر کے 15 گھنٹے لینے کا حق حاصل ہے، چاہے تین سالہ بچوں کے کنڈر پروگرام میں پیش کیے جانے والے گھنٹوں کی تعداد کچھ بھی ہو۔

ESK کے متعلق مزید معلومات کے لیے اپنی مقامی کنڈرگارٹن سروس سے بات کریں یا https://www.vic.gov.au/early-start-kindergartenExternal Link دیکھیں۔

اپنے بچے کو داخل کروائیں:

منظور شدہ کنڈر پروگرامز پیش کرنے والے مراکز ڈھونڈنے کے لیے 'فائنڈ اے کنڈر' ویب سائیٹ دیکھیں: (Find A Kinder Program – Department of Education and Training, Victoria (educationapps.vic.gov.au)External Link )

اپنی مقامی کنڈرگارٹن سروس سے اس کے داخلوں کے طریق کار کے متعلق بات کریں۔ اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو آپ اپنی لوکل کاؤنسل یا 1800338663 پر تین سالہ بچوں کے کنڈرگارٹن کی انکوائری لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں یا 3YO.kindergarten@education.vic.gov.au پر ای میل کریں۔ اپنی زبان میں مدد یا انٹرپریٹر لینے کے لیے پہلے 131450 پر کال کریں۔

کنڈر ٹک تلاش کریں

کنڈر ٹکExternal Link وکٹورین گھرانوں کو اپنے بچوں کے لیے منظور شدہ کنڈر پروگرام تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اپنی مقامی کنڈرگارٹن سروس میں، سروس یا سنٹر کی عمارت یا احاطے میں، اس کی ویب سائیٹ پر یا اس کے معلوماتی مواد پر کنڈر ٹک والا لوگو تلاش کریں۔

Reviewed 21 December 2022

Was this page helpful?