JavaScript is required
A person smiling and talking to someone with their back to the camera.

فری TAFE خوابوں کو حقیقت بناتا ہے – Free TAFE makes it real (Urdu)

فری (مفت) TAFE کے ساتھ اپنے شوق کو کیریئر بنائیں۔

وکٹوریہ بھر میں اعلیٰ سہولیات رکھنے والے 90 سے زیادہ کیمپسز میں 80 سے زیادہ کوالیفیکیشنز کو ٹیوشن فیس کے بغیر فراہم کر کے فری TAFE آپ کے لیے ایک کامیاب کیریئر اپنانے کا راستہ ہموار کرتا ہے۔
Youth Work (نوجوانوں کے لیے امدادی کام) سے لے کر Vet Nursing (جانوروں کی نرسنگ) تک طرح طرح کے فری TAFE کورسز ایسے شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ہنرمند افراد کی بہت مانگ ہے۔ لہذا آپ اطمینان رکھ سکتے ہیں کہ چاہے آپ کوئی بھی فری TAFE کورس چنیں، کورس کے اختتام پر آپ ملازمت کے لیے تیار ہوں گے اور آپکی کوالیفیکیشن کی مانگ بھی ہو گی۔ ہمارے ہنرمند اساتذہ عملی شعبوں میں تجربہ رکھتے ہیں جس سے آپ کو کامیاب رہنے کے لیے مدد ملتی ہے۔
• نیچے دی گئی معلومات سے آپ کو فری TAFE پروگرام اور TAFE کا جائزہ حاصل ہو گا۔ تمام صفحات کے لنکس آپ کو انگلش زبان میں مزید معلومات تک لے جائیں گے۔

کیریئر کے لیے سمجھداری کا فیصلہ

کیا آپ جانتے ہیں کہ TAFE گریجویٹس کو یونیورسٹی گریجویٹس کے برابر شرح پر ملازمتیں ملتی ہیں؟ TAFE کوالیفکیشن روزگار کے شعبوں کو درکار ایسی عملی قابلیتیں دلا کر آپ کو تیار کرتی ہے جن کی آجر بہت قدر کرتے ہیں۔

اور یہ قابلیتیں بہت اچھی کمائی کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ TAFE Certificate IV اور اس سے اوپر کی قابلیت رکھنے والے گریجویٹس کی میڈیئن تنخواہ بیچلرز ڈگری رکھنے والے یونیورسٹی گریجویٹس سے زیادہ ہوتی ہے۔

فری TAFE آپ کو ملازمت کے حقیقی مواقع اور واقعی محفوظ مستقبل دلاتا ہے

چاہے آپ کوئی بھی فری TAFE کورس چنیں، آپ کورس کے اختتام پر ملازمت کے لیے تیار ہوں گے اور آپکی کوالیفیکیشن کی مانگ بھی ہو گی۔ ہمارے کورسوں کی کچھ مثالیں یہ ہیں:

  • (Accounting and Bookkeeping) اکاؤنٹنگ اینڈ بک کیپنگ

  • (Aged and Child Care) ایجڈ کیئر اینڈ چائلڈ کیئر

  • (Agriculture and Horticulture) ايگریکلچر اینڈ ہورٹیکلچر

  • (Automotive and Engineering) آٹوموٹیو اینڈ انجینیئرنگ

  • (Beauty and Hairdressing) بیوٹی اینڈ ہیئر ڈریسنگ

  • (Building, Construction and Trades) بلڈنگ، کنسٹرکشن اینڈ ٹریڈز (کاریگری)

  • (Education and Training) ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ

  • (Finance and Business Support) فنانس اینڈ بزنس سپّورٹ

  • (Health and Community Services) ہیلتھ اینڈ کمیونٹی سروسز

  • (Hospitality and Tourism) ہاسپیٹیلٹی اینڈ ٹؤرزم

  • (Information Technology) انفارمیشن ٹیکنالوجی

  • (Nursing and Allied Health) نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ

  • (Veterinary Studies) ویٹرنری سٹڈیز (جانوروں کا علاج)

TAFE کی تعلیم کے متعلق مزید جاننے کے لیے Why TAFE دیکھیں۔

کیا فری TAFE کا مطلب یہ ہے کہ کورس مکمل طور پر مفت ہے؟

TAFE کورسز کے اخراجات کے تین حصے ہیں:

  • کورس (ٹیوشن) فیس

  • سٹوڈنٹ فیس

  • کورس میٹریلز

فری TAFE کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو ٹیوشن فیس ادا نہیں کرنی پڑتی۔

اسکے علاوہ مختلف کورسز اور مختلف TAFE اداروں کی سٹوڈنٹ فیس اور کورس میٹریل فیس بھی ہو سکتی ہے جس کے متعلق آپ کو اسی TAFEسے پوچھنا چاہیے جہاں آپ داخلہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فریTAFE کے تحت نہ آنے والے اضافی اخراجات میں مدد دینے کی خاطر بہت سے TAFE ادارے سٹوڈنٹ لون، پیمنٹ پلان یا سکالرشپ کی پیشکشیں رکھتے ہیں۔ آپ کو ہر TAFE ادارے کی ویب سائیٹ پر مزید معلومات مل جائیں گی۔

کیا اسائلم سیکرز فری TAFE کے لیے درخواست دے سکتے ہیں؟

ہاں۔ اسائلم سیکر ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ASVET) پروگرام آسٹریلیا میں عارضی اقامتی ویزا رکھنے والے اہل اسائلم سیکرز کو فری TAFEکورس میں داخلے کے لیے شہریت یا اقامت کے عام تقاضوں سے چھوٹ دیتا ہے۔

فری TAFE کے لیے اہلیت کے متعلق مزید معلومات یہاں لی جا سکتی ہیں: Free TAFE eligibility

TAFE کورسز میں داخلے کے لیے انگلش پڑھنے، لکھنے، بولنے اور سن کر سمجھنے کی قابلیت ہونا ضروری ہے۔ کورس میں داخلے کے تقاضوں کے متعلق مزید معلومات TAFE کی ویب سائیٹس پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

About Free TAFE صفحے پر دستیاب کوالیفیکیشنز کے متعلق مزید معلومات دیکھیں۔

کیا آپ فری TAFE کے لیے اپنی اہلیت کے متعلق جاننا چاہتے ہیں؟

وکٹوریہ میں فری TAFE کے لیے اہل لوگوں، آسٹریلیا کے رہائشیوں اور اسائلم سیکرز کی اہلیت، اور متعدّد کورسز کرنے کے مواقع کے متعلق معلوم کریں۔

مزید معلومات حاصل کریں Free TAFE eligibility

Updated