JavaScript is required

Tobacco licensing - Urdu

تمباکو لائسنسنگ

وکٹوریہ میں تمباکو کی مصنوعات کی فروخت سے متعلق سخت نئے کنٹرول اور جرمانے اب نافذ ہو چکے ہیں۔

اگر آپ وکٹوریہ میں تمباکو فروخت کرتے ہیں — خواہ عوام کو یا دوسرے کاروباروں کو — تو آپ کے پاس تمباکو کا لائسنس ہونا ضروری ہے۔

یہ خوردہ (retail) اور تھوک (wholesale) دونوں فروخت پر لاگو ہوتا ہے اور اس میں آن لائن فروخت کرنے والے کاروبار بھی شامل ہیں۔

تمباکو لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ

آپ سروس وکٹوریہ (Service Victoria) کے ذریعے ٹوبیکو لائسنسنگ وکٹوریہ (TLV) سے آن لائن اپنے لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ .

آپ کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ جس قسم کی درخواست جمع کراتے ہیں وہ آپ کے کاروبار کی ساخت کے مطابق ہو۔ اکیلے کاروبار کرنے والے (Sole Traders) کو فرد واحد (Natural Person) کے طور پر درخواست دینی چاہیے، جبکہ کاروباری شراکت داری (Business Partnership) والے شراکت داری (Partnership) کے طور پر درخواست دیں، اور عوامی یا نجی کمپنیاں (public or private companies) اور شامل شدہ ایسوسی ایشنز (incorporated associations) کو کارپوریٹ باڈی (Body Corporate) کے طور پر درخواست دینی چاہیے۔ اگر آپ کو ٹھیک سے پتہ نہیں ہے کہ آپ کو کس قسم کی درخواست جمع کروانی چاہیے تو آپ کو قانونی مشورہ حاصل کرنا چاہیے۔

کون درخواست دے سکتا ہے

اگر آپ درج ذیل میں سے کوئی ایک ہیں تو آپ تمباکو لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں:

  • 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کا کوئی انفرادی سول ٹریڈر (sole trader)

  • ایک شراکت داری (partnership)

  • ایک کمپنی (company)

  • ایک شامل شدہ ایسوسی ایشن (incorporated association)۔

اگر آپ یا آپ کے کاروبار کے کسی بھی ڈائریکٹر، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن، یا پارٹنر کو ٹوبیکو ایکٹ 1987 کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے، تو آپ درخواست نہیں دے سکتے۔

لائسنس کی اقسام

تمباکو لائسنس کی 2 اقسام ہیں: خوردہ (Retail) اور تھوک (Wholesale)۔

اگر آپ خوردہ اور تھوک دونوں تمباکو فروخت کرتے ہیں، تو آپ کو دونوں قسم کے لائسنس درکار ہوں گے۔

آپ کو تمباکو فروخت کرنے والے ہر مقام کے لیے ایک علیحدہ لائسنس کی ضرورت ہوگی۔ آپ ایک آن لائن درخواست میں متعدد مقامات شامل کر سکتے ہیں۔

خوردہ لائسنس (Retail Licence)

خوردہ لائسنس ان کاروباروں کے لیے ہیں جو عوام کو تمباکو فروخت کرتے ہیں، بشمول وینڈنگ مشینوں سے۔ اس میں درج ذیل شامل ہیں:

  • سپر مارکیٹس

  • گروسری اسٹورز

  • کنوینیینس اسٹورز

  • الکحل کے لائسنس یافتہ مقامات (Liquor licensed premises)

  • پیٹرول اسٹیشن

  • تمباکو فروش

  • آن لائن ریٹیلرز

تھوک لائسنس (Wholesale Licence)

تھوک لائسنس ان کاروباروں کے لیے ہیں جو تمباکو دوسرے خوردہ یا تھوک کاروباروں کو فروخت کرتے ہیں۔

درخواست دینے سے پہلے آپ کو کیا چاہیے؟

درخواست شروع کرنے سے پہلے، آپ کو اپنے کاروبار کی ساخت جاننے کی ضرورت ہوگی (مثال کے طور پر، کیا آپ ایک سول ٹریڈر، شراکت داری، کمپنی، یا شامل شدہ ایسوسی ایشن کے طور پر لائسنس کے لیے درخواست دے رہے ہیں)۔

تمام درخواست دینے والوں کو کاروبار اور ذاتی معلومات فراہم کرنی ہوں گی، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  • کاروبار کا مقام

  • کاروبار کی قسم

  • مصنوعات جو وہ فروخت کرتے ہیں

  • کاروبار سے متعلق کوئی بھی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس

سول ٹریڈر درخواست دہندگان، شراکت داروں، ڈائریکٹرز، اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو یہ سب کرنا ضروری ہے:

  • اپنی شناخت کی تصدیق کریں

  • ایک حالیہ نیشنل پولیس چیک فراہم کریں

  • اپنی ڈائریکٹر ID فراہم کریں (اگر قابل اطلاق ہو)

  • اپنی ذاتی، مالی، اور کریمینل ہسٹری، اور بینک رپسی کی تاریخ ظاہر کریں۔

کمپنیوں کو ایک تاریخی اور موجودہ آسٹریلین سیکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹ کمیشن (ASIC) کا خلاصہ فراہم کرنا ہوگا۔

دیگر شامل شدہ ادارے، جیسے کہ ایک شامل شدہ ایسوسی ایشن (incorporated association)، کو شامل یا انکارپوریٹڈ ہونے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

ٹرسٹ کے طور پر چلنے والے کاروباروں کو ٹرسٹ ڈیڈ (Trust Deed) فراہم کرنی ہوگی۔

لائسنس کی درخواست کی فیس

آپ کو درخواست دیتے وقت فیس ادا کرنی ہوگی۔ آپ ویزا، ماسٹر کارڈ یا بی پے کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ فیسیں ناقابل واپسی ہیں، چاہے آپ کی درخواست مسترد ہی کیوں نہ ہو جائے۔

درخواست کی قسم فیس
لائسنس کی درخواست جو 30 جون 2026 سے پہلے منظور ہوئی ہو، 30 جون 2027 تک کارآمد $1,175.20
30 جون 2026 کے بعد سالانہ لائسنس کے لیے درخواست سے 829.60$

درخواست دینے کے بعد

جب ہمیں آپ کی درخواست اور ادائیگی موصول ہو جائے گی، تو ہم اس کو دیکھیں گے اور فیصلہ کریں گے کہ آیا آپ تمباکو لائسنس رکھنے کے اہل ہیں۔

ہر درخواست کے لیے کارروائی کا وقت مختلف ہو سکتا ہے۔ لائسنس کی درخواست جمع کرانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو لائسنس ملنے کی گارنٹی ہے۔

ہم آپ کو آپ کی درخواست کے نتیجے کے بارے میں ای میل کے ذریعے مطلع کریں گے۔

اگر آپ کی درخواست منظور ہو جاتی ہے

اگر آپ کی درخواست منظور ہو جاتی ہے، تو آپ کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا اور اپنے تمباکو لائسنس کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

اگر آپ کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے

اگر آپ ہمارے فیصلے سے متفق نہیں ہیں، تو آپ TLV ویب سائٹ پر دستیاب اندرونی نظرثانی کے لیے درخواست فارم (Application for an internal review form) جمع کروا کر اندرونی نظرثانی کی درخواست کر سکتے ہیں۔

ہم 28 دنوں کے اندر فیصلے کا جائزہ لیں گے اور آپ کو نتیجے سے آگاہ کریں گے۔

اگر آپ اندرونی نظرثانی کے نتیجے سے مطمئن نہیں ہیں، تو آپ وکٹوریہ سول اینڈ ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (VCAT) میں درخواست دے سکتے ہیں۔

آپ کو اندرونی نظرثانی کا فیصلہ موصول ہونے کے 28 دنوں کے اندر درخواست دینا ہوگی۔

اپنے تمباکو لائسنس کی تجدید (renew) کریں

تمباکو کے لائسنس مالی سال کے لیے کارآمد ہوتے ہیں۔ لائسنس کی میعاد ہر سال 30 جون کو ختم ہو جاتی ہے۔

آپ کو ہر سال 30 جون تک اپنے لائسنس کو تازہ کرنے کے لیے درخواست دینا ہوگی۔

اگر ہم آپ کے لائسنس کی میعاد ختم ہونے سے پہلے آپ کی تجدیدی درخواست کے بارے میں فیصلہ نہیں کرتے ہیں، تو آپ کا لائسنس فیصلے ہونے تک کارآمد رہے گا۔

آپ کو TLV سے درج ذیل کے لیے منظوری درکار ہوگی:

  • اپنے لائسنس کی شرائط تبدیل کرنے کے لیے

  • اپنا لائسنس منتقل کرنے کے لیے (مثلاً نئے مالک کو)

  • اپنے لائسنس کا مقام تبدیل کرنے کے لیے (مثلاً کاروبار کا مقام تبدیل کرنا)

  • اپنے لائسنس کو منسوخ یا معطل کرنے کے لیے۔

اگر آپ کو ان میں سے کوئی بھی تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے، تو آپ کو TLV ویب سائٹ پر مناسب فارم کا استعمال کرتے ہوئے درخواست دینی ہوگی اور فیس ادا کرنی ہوگی۔

2025-26 کے مالی سال کے دوران جاری کردہ لائسنس 30 جون 2027 تک کارآمد ہوں گے۔

اپنے تمباکو لائسنس کے قواعد پر عمل کریں

آپ کو اپنی ذمہ داریوں اور اپنے تمباکو لائسنس کی شرائط کو جاننے کی ضرورت ہے۔

اپنے لائسنس کو اس طرح سے نمایاں کریں کہ جب آپ کا کاروبار کھلا ہو تو کسٹمرز اسے آسانی سے پڑھ سکیں۔

آپ کو اپنے لائسنس پر عائد کردہ کسی بھی شرط کی پابندی کرنی ہوگی۔

تمام لائسنسوں کی معیاری شرائط ہوتی ہیں۔ تمام لائسنسوں پر معیاری شرائط تمباکو ریگولیشنز 2017 میں بیان کی گئی ہیں۔ یہ شرائط درج ذیل ہیں:

  • لائسنس ہولڈر کو صرف لائسنس یافتہ کاروباروں سے تمباکو فراہم کرنا اور خریدنا چاہیے (اگر فروخت آسٹریلیا کے اندر ہوتی ہے)۔

  • لائسنس ہولڈر کو تمباکو کی خریداری کا ریکارڈ رکھنا چاہیے (آسٹریلیا اور بیرون ملک دونوں میں) اور درخواست کرنے پر اسے TLV کو فراہم کرنا چاہیے۔

  • لائسنس ہولڈر کو ہر مقام پر تمباکو کی فروخت کا ڈیٹا اکٹھا کرنا چاہیے اور اسے سالانہ TLV کو رپورٹ کرنا چاہیے۔

  • 1 جنوری 2027 سے، خوردہ لائسنس ہولڈر کو 18 سال سے کم عمر کے ملازمین کو تمباکو کی مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

مخصوص شرائط

لائسنس میں خطرات کو کم کرنے کے لیے مخصوص شرائط شامل ہو سکتی ہیں۔ ان میں آپریٹنگ اوقات کو کم کرنا یا بعض مصنوعات کی نمائش کو محدود کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

یہ اس وقت ہو سکتا ہے جب ہم کوئی نیا لائسنس منظور کرتے ہیں یا منتقلی، مقام کی تبدیلی یا ترمیم کی درخواست کے حصے کے طور پر۔

اپنی معلومات کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں

آپ کو اپنی درخواست میں فراہم کردہ معلومات میں درج ذیل تبدیلیوں کے بارے میں 14 دنوں کے اندر ہمیں مطلع کرنا چاہیے۔

  • لائسنس ہولڈر کی تفصیلات جیسے نئے رابطہ کی معلومات

  • آپ کے کاروبار کو مینیج کرنے والے افراد میں تبدیلیاں جیسے ڈائریکٹرز، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران یا پارٹنر

  • احاطے کی تفصیلات جیسے نیا مالک مکان یا رئیل اسٹیٹ ایجنٹ

  • ایسے افراد میں تبدیلیاں جو آپ کے کاروبار پر اثر انداز ہو سکتے ہیں یا اس میں مالی دلچسپی رکھتے ہیں، جیسے کاروبار کے لیے کام کرنے والے فیملی ممبر یا وہ لوگ جنہوں نے قرض دیا ہے

  • دستاویزات میں تبدیلیاں

تمباکو لائسنسنگ کی تعمیل اور نفاذ

TLV 1 فروری 2026 سے لائسنسنگ اسکیم کو نافذ کرنا شروع کر دے گا۔ تمباکو فروخت کرنے والے کاروباروں کے پاس اس تاریخ تک لائسنس ہونا ضروری ہے۔

ہم یہ چیک کریں گے کہ تمباکو فروخت کرنے والے کاروباروں کے پاس لائسنس ہے اور وہ اپنی لائسنس کی شرائط کی پابندی کر رہے ہیں۔

اگر آپ قانون کی تعمیل نہیں کرتے ہیں تو ہم آپ کے لائسنس کو تبدیل، معطل یا منسوخ کر سکتے ہیں۔

اگر ہمیں شبہ ہوتا ہے کہ آپ غیر قانونی تمباکو رکھ رہے ہیں یا فروخت کر رہے ہیں، تو ہم فوری طور پر آپ کا لائسنس 90 دن تک کے لیے معطل کر سکتے ہیں۔

ہم کسی بھی وقت لائسنس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

جرمانے اور سزائیں

جرمافراد کے لیے سزائیںکاروبار اور شامل شدہ ایسوسی ایشنز کے لیے سزائیں
تمباکو فراہم کرنے والے کاروباروں کے پاس غیر قانونی تمباکو رکھنا$170,948.40 تک یا 5 سال تک جیل۔$854,742 سے زیادہ
غیر قانونی تمباکو فروخت کرنا$366,318 تک یا 15 سال تک جیل۔$1.8 ملین سے زیادہ
لائسنس کے بغیر تمباکو فروخت کرنا$170,948.40 تک یا 5 سال جیل۔$854,742
لائسنس کی شرائط یا ذمہ داریوں کی تعمیل نہ کرناs$12,210.60 تک$61,053
غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کرنا$12,210.60 تک$61,053
لائسنس کی نقل نمایاں نہ کرنا$1,017.55 تک$5,087.75

ٹوبیکو لائسنسنگ وکٹوریہ (TLV) کے بارے میں

ٹوبیکو لائسنسنگ وکٹوریہ (TLV) وکٹوریہ میں تمباکو کی مصنوعات کی قانونی فراہمی کو منظم کرتا ہے۔

ہم محکمہ انصاف اور کمیونٹی سیفٹی (Department of Justice and Community Safety) کا حصہ ہیں اور درج ذیل کے ذمہ دار ہیں:

  • تمباکو کی مصنوعات فراہم کرنے والے کاروباروں کو لائسنس دینا

  • لائسنسنگ سکیم کی تحقیقات اور نفاذ

لائسنسنگ سکیم سگریٹ، سگار اور انسانی استعمال کے لیے تیار کردہ دیگر تمباکو کی مصنوعات کی فروخت کو منظم کرتی ہے۔

ای-سگریٹ اور ویپس اس سکیم کے تحت منظم نہیں ہوتے۔ ان مصنوعات کو دولت مشترکہ حکومت کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے۔

TLV سے رابطہ کریں

Updated