JavaScript is required

با اخلاق، محفوظ، متوجہ: طالبعلم کے طرز عمل کو مثبت رکھنے کے لیے باہمی توقعات - اردو (Urdu)

ہم مل کر ایسے محفوظ اسکول بناتے ہیں جہاں سب وابستگی محسوس کرتے ہیں، سیکھتے ہیں اور فروغ پاتے ہیں۔

جب اسکول، خاندان اور طلباء مل کر کام کرتے ہیں، تو ہم بہترین نتائج حاصل کرتے ہیں۔ یہ شراکتیں ایسا اسکول کا ماحول بنانے کے لیے لازمی ہیں جو تمام طلباء کو وابستگی محسوس کرنے، سیکھنے اور فروغ پانے میں مدد فراہم کرے۔ بطور والدین اور سرپرست، آپ اپنے بچے کی مشترکہ طرز عمل کی توقعات کو سمجھنے اور پورا کرنے میں مدد کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

طلباء متوقع طرز عمل کا مظاہرہ کیسے کرتے ہیں

اسکول میں، تمام طلباء سے با اخلاق، محفوظ، اور متوجہ رہنے کی توقع کی جاتی ہے۔ یہ طرز عمل اسکولوں کو ایک ایسی جگہ میں ڈھالنے میں مدد کرتا ہے جہاں ہر کوئی کامیابی پا سکتا ہے۔

طلباء با اخلاق، محفوظ اور متوجہ رہ کر ان طرز عمل کی توقعات کو پورا کرتے ہیں۔

با اخلاق

  • عملے کی ہدایات اور اسکول کے قواعد پر عمل کرنا۔
  • اسکول کی املاک اور دوسروں کے سامان کا خیال رکھنا۔
  • با ادب زبان استعمال کرنا۔

محفوظ

  • خود کو اور دوسروں کو نقصان سے محفوظ رکھنا۔
  • اگر ان کے یا کسی دوسرے کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک ہو رہا ہو تو آواز اٹھانا یا کسی بڑے سے مدد طلب کرنا۔
  • اسکول میں صرف محفوظ اور ضروری اشیاء لانا۔

متوجہ

  • ہر روز اسکول جانا، وقت پر پہنچنا، اور سیکھنے کے لیے تیار رہنا۔
  • سرگرمیوں میں حصہ لینا، اپنی پوری کوشش کرنا، اور ضرورت پڑنے پر مدد طلب کرنا۔
  • اسکول کی پالیسیوں، بشمول موبائل فون کی پالیسی کو جاننا اور ان کی پابندی کرنا۔

والدین اور سرپرست کس طرح مدد کر سکتے ہیں

مثبت طرز عمل کی مثال بن کر اور ایسے طرز عمل کی حوصلہ افزائی کر کے، آپ اپنے بچے کو وہ مہارتیں اورعادات بنانے میں مدد کرتے ہیں جن کی اسے اسکول میں کامیاب ہونے کے لیے ضرورت ہے۔ جب گھرانے اور اسکول مل کر کام کرتے ہیں، تو طلباء بہترین کارکردگی حاصل کر سکتے ہیں۔

والدین اور سرپرست مثبت طرز عمل کے ان تین پہلوؤں کو بہتر بنانے میں اپنے بچے کی اس طرح مدد کر سکتے ہیں:

با اخلاق

  • اسکول کے قواعد کو جاننا اور گھر پر ان کی مدد کرنا۔
  • اسکول کے عملے، دوسرے گھرانوں اور دیگر افراد کے ساتھ اور ان کے بارے میں ذاتی یا آن لائن بات چیت میں با اخلاق رویے کا نمونہ پیش کرنا۔
  • اسکول کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے خدشات کو جلد اُٹھانا اور حل کرنا۔

محفوظ

  • اگر آپ کے بچے کو اسکول میں مسائل کا سامنا ہے تو انہیں سمجھنے اور حل کرنے کے لیے عملے کے ساتھ مل کر کام کرنا۔
  • اس بات کو یقینی بنانا کہ آپ کا بچہ جانتا ہے کہ وہ اسکول میں کسی قابل اعتماد بڑے سے مدد مانگ سکتا ہے۔
  • اپنے بچے سے بات کر کے اور خدشات کو جلد حل کر کے اس بات کو یقینی بنانا کہ وہ آن لائن محفوظ رہے۔

متوجہ

  • اپنے بچے کو روزانہ اسکول جانے میں مدد دینا – ہر دن اہم ہے۔
  • اسکول کے عملے کے ساتھ رابطہ رکھنا اور اپنے بچے کی تعلیم اور فلاح و بہبود کو سپورٹ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا۔
  • اپنے بچے کے ساتھ بات کرنا کہ اس کا دن کیسا گزرا ہے اور وہ کیسا محسوس کر رہا ہے، اور اس کی کوششوں اور پیشرفت کا اعتراف کر کے اس کی حوصلہ افزائی کرنا۔

ہم جانتے ہیں کہ کچھ طلباء اور ان کے اہل خانہ اسکول کی حاضری کے مسائل یا اسکول جانے سے مکمل انکار کی صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہاں کچھ وسائل موجود ہیں جو مدد کر سکتے ہیں:

اسکول طلباء کو طرز عمل کی توقعات پر پورا اترنے میں کیسے مدد کرتے ہیں

مثبت طرز عمل کی تعلیم اور اس کو تقویت دے کر، اسکول اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کا تعلیمی ماحول مثبت، محفوظ اور منصفانہ ہو۔

اسکول با اخلاق، محفوظ اور متوجہ رہ کر طلباء اور ان کے خاندانوں کی مدد کرتے ہیں۔

با اخلاق

  • طلباء کو سکول کے قواعد اور مثبت طرز عمل کی توقعات کی تعلیم دینا اور ان کا مظاہرہ کرنا۔
  • متوقع با اخلاق رویے کی واضح تعلیم دینا، اس کی مثال بننا اورطلباء کے ایسے رویے کا اعتراف کرنا۔
  • تمام طلباء، والدین اور سرپرستوں کے ساتھ باہمی تعاون اور مثبت انداز میں کام کرنا۔

محفوظ

  • دھونس یا بلنگ (bullying) کو روکنے اور اس پر رد عمل ظاہر کرنے اور طلباء کو محفوظ رکھنے کے لیے واضح پالیسیاں اور طریقہ کار رکھنا۔
  • طلباء کو فعال طور پر اضافی مدد فراہم کرنا، اور طلباء کو آواز اٹھانے اور مدد طلب کرنے میں مدد دینا۔
  • جسمانی، سماجی اور ثقافتی طور پر محفوظ اسکول کا ماحول برقرار رکھنے کے لیے مسائل کی فعال طور پر شناخت کرنا اور ان کو حل کرنا۔

متوجہ

  • شواہد پر مبنی، ایسی تعلیم فراہم کرنا جس میں سب کی شمولیت ہو اور جو تمام طلباء کی ضروریات کو پورا کرتی ہو۔
  • طلباء کو ان فیصلوں میں رائے دینے کا اختیار دینا جو ان کی تعلیم اور اسکول کی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
  • ایسے مضبوط، قابل بھروسہ تعلقات قائم کرنا تاکہ تمام طلباء کو یہ احساس ہو کہ انہیں دیکھا جا رہا ہے، انہیں سنا جا رہا ہے اور ان کی قدر کی جا رہی ہے۔

محکمہ تعلیم اسکولوں کو وسائل اور مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ طلباء کے مثبت طرز عمل کو فروغ دے سکیں اور اسکولوں، طلباء اور ان کے خاندانوں کے درمیان مثبت تعلقات مضبوط بنا سکیں۔

والدین اور سرپرست کہاں مدد کے لیے جا سکتے ہیں

اگر آپ اپنے بچے کی فلاح و بہبود، طرز عمل یا حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں، تو آپ یہ کر سکتے ہیں:

  • پہلے قدم کے طور پر اپنے بچے کے استاد یا متعین رابطہ کار سے بات کریں اور خدشات کو بتانے کے لیے سکول کے طریقہ کار پر عمل کریں۔
  • اسکول سے مدد یا کسی ماہر سے رجوع کرنے کی درخواست کریں – وہ آپ کا فلاح و بہبود کے عملے یا ماہرانہ خدمات سے رابطہ کروا سکتے ہیں۔
  • اگر آپ کو مزید مدد کی ضرورت ہو تو محکمہ تعلیم کے علاقائی دفتر سے رابطہ کریں۔

درج ذیل وسائل بھی دستیاب ہیں:

Updated